کینٹ کے تاجروں نے FBR اولڈ گرانٹ پراپرٹی کا ریٹ مسترد کر دیا
کنٹونمنٹ بورڈ ایریا کی اولڈ گرانٹ پراپرٹی کی لیز پالیسی نومبر 2023 میں آئی تھی اور وہ پانچ سال کے لیے ویلڈ پالیسی ہے۔اس کے ریٹ چونکہ پہلے ہی بہت زیادہ ہیں تاجر راھنما ظفر قادری
راولپنڈی ( مریم صدیقہ دیس نیوز )راولپنڈی کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی نے اولڈ گرانٹ پراپرٹی کا ریٹ FBR ریٹ کے مطابق کرنے کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کر دیا،اولڈ گرانٹ پراپرٹی لیز کی قیمتوں میں 80%فیصد تک کا اضافہ لوگوں کےلیے مزید مشکلات اور لیز پالیسی کو ناممکن بنا دے گا۔حکومت اس اضافے کو فی الفور واپس لے تاکہ لوگ اپنی پراپرٹی کو ریگولر لیز میں تبدیل کروا سکیں۔ راولپنڈی کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی نے اولڈ گرانٹ پراپرٹی لیز کرانے کی قیمتوں کو یکسر مسترد کردیا،کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد فاروق چوہدری، صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد حفیظ، جنرل سیکرٹری ظفر قادری، صدر انجمن تاجران مٹھو خان احاطہ اجمل خان ،سرفراز شمس راجہ عا...