اہم خبریں

اہم خبریں

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ
بھاٹہ چوک مویشی منڈی کا کنٹر یکٹ 10کروڑ 99لاکھ روپے میں نیلام  مویشی منڈی نیلا می میں شفافیت بر قرار رکھی گئی ہے، کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسید علی عرفان رضوی

راولپنڈی ( دیس نیوز) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈبھاٹہ چوک مویشی منڈی کا کنٹر یکٹ 10کروڑ 99لاکھ روپے میں نیلام مویشی منڈی نیلا می میں شفافیت بر قرار رکھی گئی ہے، کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسید علی عرفان رضوی کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے عید قربان کے لیے بھاٹہ گر اؤ نڈ میں جڑواں شہروں کی سب سے بڑی منڈی مویشیاں نیلا م کر دی جو کہ گز شتہ روز ریاض حسین بذریعہ معین خان نے 10کروڑ 99لاکھ روپے میں سب سے زیا دہ بو لی لگا کر حاصل کی جبکہ منڈی مویشیاں میں اپنے جانور فروخت کرنے کے لیے آنے والوں سے بڑے جانور کی انٹری فیس 3000،چھوٹے جانور کی انٹری فیس 2000روپے مقر ر کی گئی ہے، اس موقع پر سی ای او راولپنڈی سید علی عرفان رضوی نے بتایاکہ امسال عیدالاضحی پر لگائی جانے والی منڈی مویشیاں کا ٹھیکہ کر تے ہو ئے قوانین کے ساتھ ساتھ شفا فیت کا بھی خاص خیال رکھاگیاہے اسی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 10کروڑ 99لاکھ روپے...
میاں نواز شریف نے 28مئی 1998ء کو بھارت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اوردنیاکی ساتویں ایٹمی قوت بناکر ازلی دشمن بھارت پریہ واضح کر دیا کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ملک بن گیا ۔ سجاد خان
اہم خبریں

میاں نواز شریف نے 28مئی 1998ء کو بھارت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اوردنیاکی ساتویں ایٹمی قوت بناکر ازلی دشمن بھارت پریہ واضح کر دیا کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ملک بن گیا ۔ سجاد خان

راولپنڈی( دیس نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سجاد خان،شیخ ارسلان حفیظ ،چوہدری انعام ظفر اوردیگر نے کہاہے کہ میاں نواز شریف نے 28مئی 1998ء کو بھارت کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اوردنیاکی ساتویں ایٹمی قوت بناکر ازلی دشمن بھارت پریہ واضح کردیاکہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ملک بن گیا ہے اوردیناکی کوئی طاقت اب پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کریگی اورمیاںنواز شریف نے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض امریکی صدر بل کلنٹن کی 5ارب ڈالرکی پیشکش کو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایاتھا مسلم لیگ ن 28مئ والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی 9مئی والی جماعت ہے جو پاکستان اورپاک فوج کے خلاف نفرت پھیلاکر وطن دشمن رویہ اختیار کیئے ہوئے ہے لیکن میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ان کے ان ناپاک عزائم کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے این اے57کے...
بحریہ ٹاؤن کے آفس پر نیب ٹیم کا چھاپہ القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے جا رہے ہیں
انٹرنیشنل, اہم خبریں

بحریہ ٹاؤن کے آفس پر نیب ٹیم کا چھاپہ القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے چھاپے مارے گئے جا رہے ہیں

راولپنڈی گلزار ساقی دیس نیوز نیب ٹیم کے ساتھ ایلیٹ فورس کے دستے بھی تھے چھاپہ کے دوران  عملے سے پوچھ گچھ کی گئی قومی احتساب بیورو کی خصوصی ٹیم نے القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کے کیس کے حل کے سلسلہ میں اور اس کی تحقیقات کے لیے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس میں چھاپہ مارا اور مختلف ریکارڈ قبضے میں لے لیے ادھر معلوم ہوا ہے بحریہ ٹاؤن اف سیل کر دیا گیا ہے اور عملے سے پوچھ بوجھ کی گئی ہے بحریہ انکلیو کی زمین پر تحقیقات بھی شروع کی جائیگی جبکہ سی ڈی اے کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے کہ  سی ڈی اے کی زمین چڑیا گھر کے لیے مختص کی تھی جس پر بحریہ ٹاؤن نے قبضہ کر رکھا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ٹیم بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے دفتر کی بھی تلاشی لی اور وہاں پر ریکارڈ قبضے میں لے لیا ادھر بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر نیب کے چھاپے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے بڑے انویسٹر ہوں اور پراپرٹی ڈیلرز بھی خوفزدہ ...
اہم خبریں

یوٹیلیٹی اسٹورز سے بنظیر انکم سپورٹ پروگرام BISP صارفین کےلیے گھی 393 روپے کے بجائے 375 روپے کلو میں دستیاب ہوگا

*▪️یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کی کمی* اسلام آباد( دیس نیوز ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے سبسڈائزڈ گھی کی قیمت 18 روپے فی کلو کم کردی۔یو ایس سی کے اعلامیے کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے رجسٹرڈ خاندانوں کےلیے گھی کی قیمت میں 18 روپے کی کمی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز سے بی آئی ایس پی صارفین کےلیے گھی 393 روپے کے بجائے 375 روپے کلو میں دستیاب ہوگا۔یو ایس سی کے اعلامیے کے مطابق عام صارفین کے لیے بھی گھی کی قیمت میں18 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے، جنہیں گھی 463 روپے کے بجائے 445 روپے کلو میں مہیا کیا جائے گا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔...
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے  25  جون   کو انتخابات کرانے کا اعلان کردیا
اہم خبریں

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے  25  جون   کو انتخابات کرانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد  (دیس نیوز ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے  25  جون   کو انتخابات کرانے کا اعلان کردیا جبکہ انتخابی  کمیٹی   کے چیئرمین     کا فیصلہ  آج کیا جائے گا    صحافی برادری کے  مسائل کے حل  کےلئے  جدوجہد  جاری رکھی  جائےگی  ا س   بات کا  اعلان راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور)  کے صدر سیدقیصر عباس شاہ کی صدارت میں  منعقدہ  اجلاس میں   کیا  گیا    جس میں  جنرل سیکرٹری ضرار  فرید ، فنانس سیکرٹری  راحیل نواز سواتی ، نائب صدر وقار  زیدی ، جوائنٹ سیکرٹری الیاس ملک ،  اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی     اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ آر آئی یوجے دستور کے   2025    2024- کےلئے الیکشن   25 جون کو کرائے جائیں  گے جس کےلئے  چئیرمین   الیکشن  کمیٹی کاآج اعلان کیا جائےگا  جو کہ الیکشن شیڈول   جاری کرے  گا   اجلاس میں   آر آئی یوجے دستور کی    ممبر سازی  مہم کا ج...
ایم سی آئی ٹیکسوں کی نیلامی توہین عدالت کے مترادف ہےشہری علاقوں کی نسبت اربن ایریا میں تین گنا ٹیکس لگانے کی کوشش کی جارہی ہے<br>وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کے معاملات کا نوٹس ہیں آل پاکستان انجمن تاجران
اہم خبریں

ایم سی آئی ٹیکسوں کی نیلامی توہین عدالت کے مترادف ہےشہری علاقوں کی نسبت اربن ایریا میں تین گنا ٹیکس لگانے کی کوشش کی جارہی ہے
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کے معاملات کا نوٹس ہیں آل پاکستان انجمن تاجران

ایم سی آئی ٹیکسوں کی نیلامی توہین عدالت کے مترادف ہے ۔ اجمل بلوچ شہری علاقوں کی نسبت اربن ایریا میں تین گنا ٹیکس لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خالد چوہدریاسلام آباد کے تینوں ایم این اے شہر کے وارث بن کر صورت حال کا نوٹس لیں ۔ چوہدری ریاست ۔ راجہ زاہد عملاً سی ڈی اے اور ایم سی آئی ختم کر کے آئی سی ٹی میں شامل کیا جارہا ہے ۔ اسد عزیز وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کے معاملات کا نوٹس ہیں۔اسلام آباد  ( دیس نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری - پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست علی۔غوری ٹاون کے صدر شہباز کھوکھر۔ بہارہ کہو کے مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال -انجمن تاجران ترامڑی کے صدر آدم بلوچ۔ انجمن تاجران روات کے صدر آصف خان سواں گارڈن کے جیرمین محمد علی ۔ انجمن تاجران ایچ...
برطانیہ میں 4 جولائی کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا شہزادہ چارلس سے ملاقات میں برطانوی وزیراعظم نے آگاہ کر دیا
انٹرنیشنل, اہم خبریں

برطانیہ میں 4 جولائی کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا شہزادہ چارلس سے ملاقات میں برطانوی وزیراعظم نے آگاہ کر دیا

لندن (دیس نیوز)   برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق  برطانوی وزیر اعظم نے انتخابات کے لیے 4 جولائی کی تاریخ دے دی ۔انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے کئی مہینوں کی بے یقینی کو ختم کرتے ہوئے 44 سالہ رشی سونک نے اپنی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی رہائش گاہ کے باہر اعلان کیا کہ ہم توقعات سے پہلے الیکشن کا اعلان کر رہے ہیںرشی سونک نے کہا کہ وہ لمحہ اب آن پہنچا کہ برطانوی عوام اپنے مستقبل کا انتخاب کرے۔واضح رہے رشی سونک ایسے وقت میں انتخابات میں جارہے ہیں ۔تاہم انہوں نے کچھ معاشی کامیابیوں بشمول مہنگائی میں کمی اور تین سال کے تیز ترین معاشی شرح نمو کے ساتھ اینے ایجنڈے کو ایک نئی مدت کے لیے رائے دہندگان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔...
ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی، اسے واپس بھیج سکتا ہوں،ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ اسے مشاورت سے لایا جاتا تو اچھا ہوتا گورنر پنجاب
اہم خبریں

ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی، اسے واپس بھیج سکتا ہوں،ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ اسے مشاورت سے لایا جاتا تو اچھا ہوتا گورنر پنجاب

راولپنڈی (دیس نیوز)راولپنڈی میں نابینا افراد کو تقرر نامے دیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نپے کہا کہ ہتک عزت قانون حرف آخر نہیں اس پر صحافتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے بات ہونی چاہیے، یہ قانون میں نے ابھی پڑھا نہیں، مطالعے کے بعد اسے اپنی قانونی ٹیم کو دوں گا وہ بھی اسے دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ  امکان ہے میں پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظر ثانی کا کہوں اور میں پُرامید ہوں کہ  ہتک عزت قانون کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میں 15 دنوں سے کرپشن کے باعث بہت پریشان ہوں، آج صورتحال اس اسٹیج پر پہنچ گئی ہے کہ اس غریب قوم کا اربوں روپے ایک ڈکار مار کر کھا لیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، ہمارے قوانین اور سسٹم میں اتنی کمزوری ہے کہ لوگوں کو پرواہ ہی نہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہر الیکشن میں مِن کرپشن ہوئی ہے، ساری سیاس...
پنجاب میں آئندہ سال2025 میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ نواز شریف 28 مئی کو اعلان کرینگے
اہم خبریں, مقامی خبریں

پنجاب میں آئندہ سال2025 میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ نواز شریف 28 مئی کو اعلان کرینگے

لاہور ( سید گلزار ساقی دیس نیوز) مسلم لیگ نون کی قیادت نے ائندہ سال پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ نون کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کا  مریم نواز نے حکم جاری کر دیا ہے جبکہ پارٹی کے سینیئر کا راہنماؤں نے لاہور میں بلدیاتی ادارے فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی تمام معاملات زیر غور کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا اعلان میاں نواز شریف مسلم لیگ نون کی صدارت سنبھالنے کے بعد 28 مئی کو  آگلے سال الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے معلوم ہوا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ہوم ورک مکمل کرنے کے لیے  محترمہ مریم نواز نے مسلم لیگ نون کے سینیئر اور پارٹی ورکرز اور موجودہ ایم پی ایز اور اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی نگران...
اہم خبریں


کچے کے ڈاکوؤں کو غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے والا بین الصوبائی اہم کارندہ اسلحہ اسمگلر گرفتار کر لیا گیا ہے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں

شکار پور ( دیس نیوز )  شکارپور پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کچے کے ڈاکوؤں کو غیر قانونی اسلحہ سپلائی کرنے والا بین الصوبائی اہم کارندہ اسلحہ اسمگلر گرفتار کر لیا گیا ہے. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں گرفتار ملزم کی شناخت ڈسٹرکٹ کندھ کوٹ کا رہائشی کریم داد ولد محمد اسماعیل بھلکانی کے نام سے ہوئی. ایس ایس پی عرفان علی سموں برآمد اسلحے میں 15عدد ممنوعہ بور  اور 03 عدد میگزین بھی شامل ہیں. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کو خفیہ انفارمیشن ملی کہ اسلحے کی کھیپ اسمگلنگ ہونے جا رہی ہے بروقت ناکہ بندی کردی گئی. ترجمان شکارپور پولیس تھانہ نیوفوجداری کے حدود میں اے ایس پی سٹی شکارپور منیب احمد نے بمعہ اسٹاف خفیہ اطلاع پر بروقت بمقام رستم موڑ پر چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی کی: ترجمان شکارپور پولیس اسلحہ ممکن...