پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
اسلام آباد ( دیس نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے پیش کردیا۔ اقتصادی سروے کے مطابق ملک پر مجموعی قرض 67 ہزار 525 ارب روپے ہو گیا جس میں مقامی قرض 43 ہزار 432 ارب روپے ہے۔اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک پر بیرونی قرض 24093 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔اقتصادی سروے کے مطابق ملک کا مجموعی قرض جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہے، ملک کے کُل بیرونی قرضے جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہیں، ملک کا مقامی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے۔...