اہم خبریں

اہم خبریں, مقامی خبریں

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے
الیکشن کمیشن نےاسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

  اسلام آباد کو 125 یونین کونسل میں تقسیم کیا              گیا اسلام آباد ( دیس نیوز) الیکشن کمیشن نےاسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاکاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کروا جاسکتےہیں،شیڈولاتوارکی چھٹی کےباعث کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوسکیں گے،شیڈولبلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی عبوری فہرست 21 اگست کوآویزاں ہوگی22  سے 26 اگست تک امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی، شیڈول27 تا 29 اگست ریٹرننگ افسران کےفیصلےکیخلاف اپیلیں دائرکی جاسکیں گی 30 اگست سے 3 نومبر تک اپیلوں پر فیصلہ کیا جائے گا، الیکشن شیڈول4 ستمبر کو امیدواروں کی عبوری فہرست آویزاں کی جائیں گیں، شیڈول5 ستمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے،  شیڈول6 ستمبر کو بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے30 ستمبر سے4 اکتوبر پانچ دنوں میں نتائج مرتب کرنے ہوں گے،شیڈولاسلام آباد کو 125 یونین کونسل میں تقسیم...
انٹرنیشنل, اہم خبریں

زائرین اربعین کربلا عراقی ائیر لائن اور پی آئی اے  خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ۔۔ وزیر داخلہ محسن نقوی 

۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے بدھ کو وزارت داخلہ میں اہم ملاقات کی۔ پاکستانی زائرین کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کیلئے وزیر داخلہ اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کریں گے وزیرداخلہ کی عراقی سفیر سے ملاقات زائرین کے مسائل حل کرنے پر اتفاق اسلام آباد( دیس نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کوششوں سے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو بڑی سہولت مل گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے بدھ کو وزارت داخلہ میں اہم ملاقات کی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بذریعہ ہوائی جہاز عراق جانے والے پاکستانی زائرین سے داخلے پر پاسپورٹ نہیں لئے جائیں گے اور اربعین کے موقع پر ٹریول ایجنٹوں کی بجائے عراقی سفارتخانہ خود زائرین کو ویزے جاری کرے گا جبکہ پاکستانی زائرین کے کوٹے میں  اضافہ  کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کی درخواست پر زائرین کے ...
اہم خبریں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عرصہ دراز سے زیر التواء مارگلہ روڈ کی کشادگی کا منصوبہ 14 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد ( دیس نیوز ) اہلیان راولپنڈی و اسلام آباد کے لئے خوشخبری ووفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عرصہ دراز سے زیر التواء مارگلہ روڈ کی کشادگی کا منصوبہ 14 اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیرداخلہ کی ہدایت کے بعد اسلام آباد کے 17 برس سے رکے ہوئے مارگلہ روڈ کی تعمیر و گشادگی پراجیکٹ پر کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اسفالٹ کے کام کا معائنہ کیا۔ وزیرداخلہ نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معیار چیک کیا اور تعمیراتی کام 14 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 اگست سے قبل روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولا جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سائیکل ٹریک بھی تعمیر کیا جائے جبکہ مارگلہ ایوینیو کو مری روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر سال 2007 میں کام کا...
اہم خبریں

، 15، 16، 17 اگست2024 کو امام بری سرکار کا عرس ہوگا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)شہر اقتدار میں حضرت امام بری سرکار کا سالانہ عرس،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ دربار کا دورہ،ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے، ڈائریکٹر سینیٹیشن شیخ معشوق اور ڈی ایم اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری شاہد بھی ہمراہ تھے۔پولیس کی جانب سے اے ایس پی سٹی متعلقہ ایس ایچ او بھی ہمراہ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،عرفان میمن نے دربار کے مختلف حصوں میں سیکورٹی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔عرس کے حوالے سے پارکنگ، لائٹنگ، صفائی، پانی اور دیگر انتظامات کا جائزہ،ڈی سی اسلام آباد کو سیکورٹی و انتظامی معاملات پر بریفنگ، 15، 16، 17 اگست کو امام بری سرکار کا عرس ہوگا، ڈی سی اسلام آبادعرس کے حوالے سے سیکورٹی اورانتظامی معاملات مکمل ہیں،عرس میں آنے والے زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔عرفان نواز میمن...
اہم خبریں

نیب نے محکمہ جنگلات کی 3.6 ٹریلین روپے کی اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے سندھ حکومت سے مشاورت وزیراعلی سندھ کے تعاون کے مشکور ہیں  نیب چیرمین

نیب اور حکومت سندھ کے درمیان کریپشن کے خاتمے کے لئے تعاون بڑھانے کا اجلاس کراچی  (دیس نیوز )  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی ملاقات، ڈی جی نیب جاوید اکبر ریاض، ڈی جی کراچی فیاض قریشی، ڈی جی آپریشن طارق بٹ بھی اجلاس میں شریک ہوئے، ملاقات میں بدعنوانی سے متعلق نیب تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ محکمہ جنگلات کی 3.6 ٹریلین روپے کی اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے بات چیت بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے کرپشن کا خاتمہ آسانی سے کیا جاسکتا ہے، چیئرمین نیب نے کہا کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب اور سندھ حکومت کے درمیان تعاون پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مشکور ہیں۔...
اہم خبریں

ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو انقلابی قرار دیا بی بی شہید کے پروگرام کی آج آئی ایس پی آر بھی تحریف کر رہا ہے آصف علی زرداری

صدر ھاؤس میں آصف علی زرداری سے غلام مرتضی ستی ملاقات کرتے ھوئے راولپنڈی ( دیس نیوز ) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو انقلابی قرار دیا بی بی شہید کے پروگرام کی آج آئی ایس پی آر بھی تحریف کر رہا ہے این اے 51 میں بجلی گیس پانی کے مزید منصوبے شروع کئے جائیں پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ، سابق ایم این اے غلام مرتضٰی ستی نے ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے حلقہ این اے 51 کے حوالے سے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ این اے 51 کے اس  پہاڑی بیلٹ کو پاکستان کا سوئٹزرلینڈ بنانے کے لئے جو منصوبہ میری تجویز پر شروع کیا تھا اسے لینڈ مافیا سے چھڑا کر جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا پیپلز پارٹی کے دور میں جنرل ظہیر کی کاوشوں سے گیس کا منصوبہ کہوٹہ اور مٹور میں عمل میں لایا گیا انشآاللہ باقی ماندہ گاؤں اور علاقوں...
<br>ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مسز کنزی  مرتضیٰ نے نجی تعلیمی اداروں کی انڈر ٹیکنگ پر تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کردئے۔
اہم خبریں, مقامی خبریں


ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مسز کنزی  مرتضیٰ نے نجی تعلیمی اداروں کی انڈر ٹیکنگ پر تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کردئے۔

5 اگست 2024 راولپنڈی (دیس نیوز )ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے مسز کنزی  مرتضیٰ نے نجی تعلیمی اداروں کی انڈر ٹیکنگ پر تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کردئے۔اس پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے مسز کنزہ مرتضیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر  ملک کے 60 فیصد بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہا یے۔ بلڈنگز کا کمرشل اسٹیٹس تبدیل کرنا بلڈنگز مالکان کا اختیار ہے، ہمارا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ۔ ہم تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں۔ تعلیمی عمل کو غیر قانونی قرار دینا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے ۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان کی سربراہی میں ایک 26 رکنی وفد نے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی راولپنڈی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔  ملاقات میں سیل کئے گئے تعلیمی...
اہم خبریں
*حکومت 500 یونٹ بجلی استعمال والوں کو 50 فیصد رعایت دے، جماعت اسلامی کے 10 مطالبات سامنے آگئے*جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ حکومت کے سامنے رکھے جانے والے 10 مطالبات بھی سامنے آگئے۔جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔دھرنے کے مقام پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔جماعت اسلامی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی لیاقت بلوچ کریں گے۔جماعت اسلامی کے حکومت کے سامنے رکھے جانے والے 10مطالبات سامنے آگئے۔  جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد رعایت دے اور پیٹرولیم لیوی ختم اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے۔جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے، اسٹیشنری آئٹمز پر لگائ...
اہم خبریں
یکم جولائی بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔ اجمل بلوچ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے ۔ طارق جدون - شیخ حفیظ فاسٹر میٹر تبدیل اور مفت بجلی سپلائی بند کی جائے ۔ خالد چوہدری ۔ اسد عزیز سلیب ختم کر کے فکس ٹیکس کے نفاذ پر نظر ثانی کی جائے۔ شہزاد عباسی - چوہدری ریاستاسلام آباد (  ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے آج ایک ہنگامی اور بھر پور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یکم جولائی بروز سوموار بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف تاجر برادری ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ پاکستان بھر کی انجمن تاجران کے عہدے داران اپنے اپنے اضلاع اور شہروں میں بھر پور احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ یہ فیصلہ ملک بھر کے تاجر نمائیندوں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیرمین خواجہ محمد شفیق۔ تنظیم تاجران خیبر پختون کے صدر ملک مہر الہی۔انجمن تاجران...
اہم خبریں

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر کارکردگی الاؤنس کا اعلان  آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کی ملازمیں کو مبارکباد حکومت کا شکریہ

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر کارکردگی الاؤنس کا اعلان بجلی کمپنیوں میں سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے نئی بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری توانائی آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی سیکرٹری راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات اسلام آباد ( دیس نیوز) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مطالبے پر محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اسکیل ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر کارکردگی الاؤنس دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ اسکیل سولہ اور اوپرکے ملازمین کیلئے اعزازی الاؤنس کے اجراء کیلئے یونین قائدین کے اصرار پر سیکرٹری وزارت توانائی نے وفد کو مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس امر کا اظہار گذشتہ روز پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں وفاقی...