اہم خبریں

تمبوڑی ( بدوک)  شہہ رگ گردن ڈنگ سے حملہ تمبوڑی کے کاٹنے سے نوجوان پٹواری انتقال کر گئے
اہم خبریں, صحت

تمبوڑی ( بدوک)  شہہ رگ گردن ڈنگ سے حملہ تمبوڑی کے کاٹنے سے نوجوان پٹواری انتقال کر گئے

تلاگنگ ( دیس نیوز) نذر حسین چودھری سے تمبوڑی بدوک کے کاٹنے سے جوان سالہ سمیع الحق پٹواری انتقال کر گئے ۔ وہ موٹر سائیکل تلہ گنگ کی جانب آ رہے تھے کہ ٹہی کے قریب اچانک انہیں گردن پر شہہ رگ پر تبوڑی نے کاٹ لیا* ۔ جس پر وہ قریبی میڈیکل سٹور کے پاس رکے اور انہیں شدید درد کا بتایا ۔* *اس دوران انہوں نے میڈیکل والوں سے اپنے بھائی کو کال کرنے کا کہا ۔ تاہم اس دوران وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے ۔ خطرناک بدوک تمبوڑی قبل ازیں تلہ گنگ کے ہی رہائشی ماسٹر شاہد چوک صدیق آباد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آ رہے تھے کہ انہیں بھی گردن پر شہہ رگ کے قریب تبوڑی نے کاٹ لیا ۔ جس پر وہ بمشکل سٹی ہسپتال پہنچے اور وہ  بے ہوش ہو گئے ۔*   ہنگامی طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت بمشکل بحال ہوئی ۔محکمہ صحت کو ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کےلئے ایڈوائزری جاری کرنی چاہیئے ۔...
اہم خبریں, مقامی خبریں

ہولی فیملی ہسپتال ابتظامیہ کی اقربا پروری نے ہسپتال میں کام کرنے والے وینڈرز کو فاقوں پر مجبور کردیا

راولپنڈی(دیس نیوز)ہولی فیملی ہسپتال ابتظامیہ کی اقربا پروری نے ہسپتال میں کام کرنے والے وینڈرز کو فاقوں پر مجبور کردیا متعلقہ افسران اور عملہ نے اپنے مبینہ زاتی مالی مفادات کو حاصل کرنے کےلیے حکومتی ای پیڈ پالیسی کو بھی نظرانداز کردیا جن وینڈرز سے معاملات طے ہیں صرف انہیں بائی ہینڈ ڈیمانڈ فراہم کرکے دیگر وینڈرز کا۔معاشی قتل جاری زرائع کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال کے پرچیز ڈیپارٹمنٹ میں روزانہ لاکھوں روپے کے خفیہ معاملات طے کیا جارہے ہیں حکومت نے تمام کام آن لائن کیے ہوئے ہیں جس کے مطابق تمام وینڈرز کو ای میل کے زریئے ڈیمانڈ  فراہم کرنا لازمی ہے تاکہ میرٹ پر کام دیا جاسکے اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو تاہم زرائع نے بتایا کہ پرچیز ڈیپارٹمنٹ قانون اور حکومتی پالیسی کو یکسر نظراناد کیے ہوئے ہیں اور صرف جند منظور نظر اور ؛ تعاون؛  کرنے والے وینڈرز کو خفیہ طور پر کروڑوں روپے کا کام دیا جارہاہے...
جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

راولپنڈی( دیس نیوز) جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب جاری ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام موجود ہیں۔

جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، اعلیٰ سول وعسکری حکام، شہدا کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اہم خبریں

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

راولپنڈی( دیس نیوز) جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب جاری ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام موجود ہیں۔

جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، اعلیٰ سول وعسکری حکام، شہدا کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اہم خبریں, مقامی خبریں

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم چوری شدہ گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد، اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (دیس نیوز)  پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ خضر حیات ھیڈکانسٹیبل  نے چوری شدہ گاڑی جبکہ انیس قمر سب انسپکٹر نے موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواۓ۔ مختلف کاروائیوں میں اشتہاری مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار کئے گۓ اور 03 گمشدہ شدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔...
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

سیدنا امام حسن علیہ سلام سیرت مصطفٰی کا کامل نمونہ تھے۔رسول کریم ؐ نے فرمایا، حسن میری ہیبت اور سرداری کا وارث ہے اور حسین میری جرات اور سخاوت کا وارث ہے پیر سید ریاض حسین شاہ

ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے شہادت سیدنا امام حسن علیہ سلام کے عنوان پر منعقدہ تقریب سے خطاب راولپنڈی ( مریم صدیقہ ۔دیس نیوز ) سیدنا امام حسن علیہ سلام کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ صلح امام حسن نے امت محمدیہ کو بہت بڑے فتنے سے بچالیا۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے شہادت سیدنا امام حسن علیہ سلام کے عنوان پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سید فیصل ریاض حسین شاہ ، سید نعمان ریاض حسین شاہ ، شیخ محمد قاسم ، قاری غضنفر علی ، محمد ریحان روفی، سید اظہر علی شاہ، مفتی محمد لیاقت علی ، مفتی رضوان انجم ، حافظ محمد اکبر، علامہ بشیر القادری ، راشد غوری اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے ا...
اہم خبریں, مقامی خبریں

فارن افس اسلام آباد کے باہر ایس ایچ او کا آپریشن پولیس جانے کے بعد سٹال دوبارہ لگ گئے فارن آفس کے باھر لوگ ذلیل وخوار ایجنٹوں اور اشیاء خوردونوش کے منہگے سٹالز والوں کی طرف سے لوٹ کھسوٹ منہگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت فارن آفس انتظامیہ کیفے ٹیریا نہ بنا سکے

رپورٹ و تصاویر (more…)
اہم خبریں, کھیل

نیشنل پریس کلب کیرم ٹورنامنٹ 2024ء اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی نے جیت لیا

مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈاکٹر سہیل آفتاب تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے اسلام آباد(دیس نیوز) نیشنل پریس کلب کیرم ٹورنامنٹ 2024ء اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی نے جیت لیا، فائنل میں رضوان خان اور راجہ ظفر سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار، فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈاکٹر سہیل آفتاب تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے،پہلا انعام اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی کی ٹیم ، دوسرا انعام رضوان خان اور راجہ ظفر کی ٹیم جبکہ تیسراانعام شکیل پسوال اور زاہد مشوانی نے حاصل کیا، اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور ممبر گورننگ باڈی این پی سی نوید شیخ سمیت ...
اہم خبریں

چکوال میں انوکھا احتجاج دو معصوم بچوں نے باپ دادا کے خلاف احتجاج ماں نے پالنے سے مجبوراً ہاتھ کھڑے کر دئے بچوں کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

والدین کے درمیان علیحدگی ھوگی بچے ماں کے پاس چلے گئے والدہ نے مزید پرورش سے انکار کر دیا چکوال ( ساجد بلوچ / کرائم رپورٹر) چکوال کے تحفظ خدمت مرکز کے باہر دو بچوں نے دادا اور والد کے خلاف احتجاج کیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر تحفظ مرکز چکوال منتقل کر دیا گیا۔ تحفظ مرکز کے انچارج سب انسپکٹر حافظ شفقت امین اور لیڈی سب انسپکٹر فخر النساء نے بچوں سے ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے بعد فریقین سے رابطہ کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کا والد بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے جبکہ والدین کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔ بچوں نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں، لیکن آج ان کی والدہ نے مزید پرورش سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود کی احتجاج کرنے والے بچوں سے ملاق...
اہم خبریں, کھیل, مقامی خبریں

چیمپینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں،بھارتی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی بہترین ماحول فراہم کریں گے، سی پی او راولپنڈی

رسجا کے ممبران اور عہدیداروں نے کرکٹ سٹیڈیم میں سی پی او راولپنڈی کا استقبال کیا ،راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات کو انٹرنیشنل اداروں نے سراہا، پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد کروڑوں میں ہے، راولپنڈی میں نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا کامیاب انعقاد ہوا رپورٹ ( سید گلزار ساقی۔ دیس نیوز ) تصاویر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے میٹنگ، ایس پی راول فیصل سلیم بھی سی پی او کے ہمراہ تھے، رسجا چیئرمین شکیل اعوان، صدر ناصر راجہ، سینئر نائب صدر صالح مغل، جنرل سیکرٹری طاہر نصیر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری فرحان جعفری، سیکرٹری اطلاعات عاصم ریاض اور ممبران ملاقات میں شریک تھے، رسجا کے ممبران اور عہدیداروں نے کرکٹ سٹیڈیم میں سی پی او راولپنڈی کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،راولپنڈی پولیس کے سیک...
اہم خبریں

پیپلز پارٹی کا یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کی مکمل حمایت کا اعلان، ہزاروں محنت کشوں کی جانب سے پرتپاک خیرمقدم چوہدری منظور احمد کی ڈی چوک میں یوٹیلٹی سٹورز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شرکت

اسلام آباد ( دیس نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو باور کرا دیا ہے کہ ہم یوٹیلٹی سٹورز کو کسی صورت بند نہیں کرنے دیں گے یوٹیلٹی سٹورز سے صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ستر لاکھ خاندان مستفید نہیں ہو رہے بلکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے گئے اس ادارے سے کم آمدنی والے افراد، دیہاڑی دار مزدور، محنت کش، تنخواہ دار ملازمین اور غریب عوام کو مارکیٹ کے مقابلے میں سستی چیزیں ملتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈی چوک میں یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، نائب صدر محمد اعجاز، سٹی صدر راجہ عبدالمجید اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد سمیت دیگر مزدور راہنم...