ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ہولناک واقعہ ہے،ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ہولناک واقعہ ہے ، ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشتگردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے ،واقعے کی تحقیقات اور گھنائونے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ایران میں پاکستانی شہریوں کا قتل ایک ہولناک واقعہ ہے ، ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے مذمت کرتے ہیں۔
ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ اس واقعے کی فوری تحقیقات اور اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ زاہدان میں ہمارے قونصلر ہسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا...