اہم خبریں

اہم خبریں

تحریک انصاف کینٹ کے نکل پڑے ریلیاں راجہ بشارت کے نعرے پی ٹی ائی کے جھنڈے لہراتے رہے مخالف امیدوار ہوں بھی دیکھ کر پریشان

الیکشن سے کے موقع پر پشاور روڈ مہر آباد تحریک انصاف ریلی الیکشن کے سلسلہ میں راولپنڈی کے کینٹ کے حلقہ میں مسلم لیگ نون کے ملک ابرار احمد اور پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار محمد بشارت راجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بابر جدون کے درمیان مقابلہ چل رہا ہے دوران پولنگ پی ٹی ائی کے کینٹ کے مختلف گلیوں محلوں سے نکل کر لوگ ریلی کی صورت میں جھنڈے عمران خان کی تصاویریں اور راجہ بشارت کے نعرے لگاتے ہوئے مال روڈ چوہڑ چوک کیمپوں کے باہر پہنچ گئے پی ٹی ائی کے لہراتے ہوئے جھنڈے دیکھ کر مخالفین بھی پریشان ہو گئے کہ یہ ایک دم کہاں سے اتنے لوگ اگئے ہیں ادھر خاموش ووٹ راجہ بشارت کے انتخابی نشان پر پڑ رہا ہے جبکہ صوبے میں پی پی 15 سے ملک منصور اور زیاد کیانی کے درمیان مقابلہ چل رہا ہے بعض پولنگ اسٹیشن پر راجہ حامد نواز اور ملک منصور کے درمیان مقابلہ دیکھا گیا ہے نون لیگ اور پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ...
اہم خبریں

چوہدری نثار اور کامران علی خان نے چکری مریم اورنگزیب نے مری میں مری نواز شریف نے اپنے حلقے میں بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمن اسد یار ولی اختیار ولی برسٹر گوہر علی خان نے اپنے اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کیے

جنرل الیکشن کیس سلسلہ میں جہاں پر ملک بھر میں امیدواران اپنے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ کاسٹ کیے ہیں وہاں پر مختلف پارٹیوں کے سینیئر رہنماؤں اور قائدین نے بھی اپنے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف مریم نواز اختیار والی خان مولانا فضل الرحمن تحریک لبیک کے سربراہ ایم کیو ایم کے سربراہ اور سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی ملتان پرویز اشرف گجر خان شاہد خاقان عباسی مری افتاب احمد شیر پاؤ بیبرسٹر گوھر علی خان پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اپنے پولنگ پر ووٹ کاسٹ کئے جبکہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق پارلیمانی سیکرٹری حلقہ پی پی 10 کے ازاد امیدوار چودری کامران علی خان نے اپنے گاؤں چکری میں ووٹ کاسٹ کیے...
اہم خبریں

میڈیا ٹاؤن میں گیس کی لوڈ شیڈنگ خواتین کے لیے وبال جان بن گئی میڈیا ٹاؤن کے رہائشی خواتین بچوں کا گیس پریشر نہ ہونے پر شدید احتجاج 15 دن کی مہلت ورنہ ایکسپریس ہائی وے بند کر دیں گے خواتین کی دھمکی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) میڈیا ٹائون میں سوئی گیس کی بندش اور انتہائی کم پریشر کے ساتھ چوبیس گھنٹوں میں بمشکل آدھ گھنٹہ فراہم کئے جانے کے خلاف خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے پندرہ دنوں کی مہلت دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اس دوران گیس کا پریشر بہتر نہ بنایا گیا تو پھر بچوں کیساتھ ایکسپریس ہائی وے پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا جائیگا ہمیں احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور نہ کیا جائے شہر کی دیگر آبادیوں کی طرح یہاں بھی مکمل پریشر کیساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بغیر کسی شیڈول کے گیس کسی بندش اور چوبیس گھنٹوں میں بمشکل آدھ گھنٹہ انتہائی کم پریشر کے خلاف فراہم کئے جانے والی گیس کے خلاف میڈیا ٹائون اے بلاک کی خواتین نے برستی بارش میں احتجاج اور دھرنا دیا خواتین گیس کسی بندش نامنظور ، گیس کا پریشر بحال کرو ، گیس کی مساوی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کے نعرے لگانے سمیت پلے کا رڈز اٹھا رکھے ...
اہم خبریں

8 فروری کو ہونے والے انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین اور 2008 کے انتخابات کے مقابلے میں 26 گنا زیادہ مہنگے ہوں گے، پچھلے انتخابات میں 11700 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جو تعداد اب بڑھ کر تقریباً 18000ہو گئی ہے یعنی اس تعداد میں 53.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔۔رپورٹ گلزار ساقی

اسلام آباد 8 فروری 2024 کا الیکشن تمام پہلوؤں سے پچھلے انتخابات کے مقابلے میں بہت اہمیت کا حامل ہے جس کی چند اہم وجوہات میں 42 ارب روپے کا بجٹ، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ملک کی کل آبادی کا 50 فیصد سے زائد ہونا، بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کا الیکشن میں حصہ لیا اور 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے استعمال ہونے والے سینکڑوں ٹن خصوصی کاغذ شامل ہے۔یہی نہیں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین اور 2008 کے انتخابات کے مقابلے میں 26 گنا زیادہ مہنگے ہوں گے، پچھلے انتخابات میں 11700 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جو تعداد اب بڑھ کر تقریباً 18000ہو گئی ہے یعنی اس تعداد میں 53.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اس بار بڑی تعداد میں آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اس کا انتخابی نشان "بلا" انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے کی وجہ سے واپس لے لیا گیا ہے جس کی وجہ سے پارٹ...
اہم خبریں

8 فروری کو پولنگ اسٹیشنوں سے چار سو میٹر اور گنجان اباد شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر امیدوار کیمپ لگا سکیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن اف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کرتے ھوئے کہ ضابطہ اخلاق کی شک نمبر 48 اور 49 کے مطابق انتخابات کے دن اٹھ فروری 2024 کو پولنگ سٹیشن کے 400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی مہم ووٹر کو ووٹ کے لیے قائل کرنا ووٹر سے ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لیے مہم چلانے پر پابندی ہوگی اس طرح 100 میٹر کے اندر کسی خاص امیدوار کے حق میں وہ ڈالنے کے لیے ووٹر کی حوصلہ افزائی یا اس کو ووٹ نہ ڈالنے کے لیے حوصلہ شکنی پر مشتمل نوٹس علامات بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی جبکہ سیاسی جماعتوں امیدواران الیکشن ایجنٹ یا ان کے حمایتی ۔ پولنگ والے دن دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن سے 400 میٹر کے فاصلے پر اور گنجان ابادی والے شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر اپنے کیمپ لگا سکیں گے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر ریٹرننگ ...
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا
اہم خبریں

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا

راولپنڈی: سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی اس سلسلے میں عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے دوران جج نے کہا کہ آپ کے وکلا حاضر نہیں ہورہے ،آپ کو اسٹیٹ ڈیفنس کونسل فراہم کی گئی، اس پر وکلا صفائی نے کہا کہ ہم جرح کرلیتے ہیں۔ جج نے وکلا صفائی سے کہا کہ آپ نے مجھ پر عدم اعتماد کیا ہے۔ دوران سماعت 342 کا سوالنامہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو دیا گیا جس پر دونوں ملزمان نے کہا کہ ہمارے وکلا موجود نہیں، ہم کیسے بیان رکارڈ کرائیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جس میں عمران  خان نے کہا کہ سائفر میرے آفس آیا ت...
مسجد الحرام میں کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز کے ذریعے 19 مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی
اہم خبریں

مسجد الحرام میں کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز کے ذریعے 19 مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی

ریاض ۔30جنوری (اے پی پی):مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 2023 کے دوران کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز کے ذریعے 19 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق 15 کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز مسجد الحرام میں اہم مقامات، پانچ بڑے دروازوں، پانچ مطاف اور پانچ تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں نصب ہیں۔دل کی حرکت بند ہوجانے یا کمزور پڑ جانے کی صورت میں زائرین کی زندگی بچانے کے لیے جن اہم طبی آلات کی ضرورت ہوتی ہے کارڈیک ریسیسی ٹیشن ڈیوائسز ان میں سے ایک ہے اس ڈیوائس کے ذریعے دل کی حرکت کو منظم کیا جاتا ہے اور دل کی دھڑکن کو طبعی حالت میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔...
سوشل میڈیا پر صحافیوں اور یوٹیوبرز کو ہراساں کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی کو نوٹس جاری کرنا ہراساں کرنے کے زمرے میں نہیں آتا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ”جی ٹی وی“ کے پروگرام میں گفتگو
اہم خبریں

سوشل میڈیا پر صحافیوں اور یوٹیوبرز کو ہراساں کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی کو نوٹس جاری کرنا ہراساں کرنے کے زمرے میں نہیں آتا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ”جی ٹی وی“ کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مذموم مہم چلائی گئی جس پر نوٹس جاری کئے گئے، سوشل میڈیا پر صحافیوں اور یو ٹیوبرز کو ہراساں کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی کو نوٹس جاری کرنا ہراساں کرنے کے زمرے میں نہیں آتا۔ پیر کو ”جی ٹی وی“ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانونی طور پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرنے کا اختیار ہے، ایف آئی اے نے 32 صحافیوں، یوٹیوبرز اور 22 سیاسی افراد کو نوٹس جاری کئے ہیں کہ وہ فلاں تاریخ کو اپنا موقف دینے کے لئے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ نوٹس برقرار ہیں، واپس نہیں ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت تنقید کو آئینی تحفظ حاصل ہے لیکن تنقید کے نام پر کسی کی تذلیل یا تضحیک کرنا آئین کے اس آرٹیکل کے دائرہ...
نگران حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر عمر سیف
اہم خبریں, سائنس اور ٹیکنالوجی, مقامی خبریں

نگران حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر عمر سیف

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ نگران حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، آن لائن ورک فورس کی سہولت کیلئے ای روزگار مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی موجودگی سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ وہ ہفتہ کے روز یہاں پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن (پاشا)کے دفتر میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاشا کے چیئرمین زوہیب خان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیز سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے آئی ٹی کا شعبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، ہم نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لیے اہم اہداف حاصل کر لئے ہیں، آئی ٹی سروسز انڈسٹر...
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کےجاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کےجاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ انہیں ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانیوں کےجاں بحق ہونے پر اظہار افسوس ہوا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ گھناؤنا حملہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر نے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ انہیں سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا۔قونصلر زاہدان پہلے ہی جائے حادثہ اور ہسپتال جا چکے ہیں جہاں زخمی زیر علاج ہیں ۔ ہم نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مکمل تعاون کرے۔اس سے قبل ایک اور مراسلے میں سفیر نے کہا ک...