سال 2024 ورلڈ پاسپورٹس کی فہرست پانچ سال جاپان فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور سپین کے ساتھ طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔
نئی درجہ بندی میں چھ ممالک پہلے نمبر پر ہیں، جنہیں 227 میں سے 194 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہےپاکستان اس درجہ بندی میں نچلی جانب سے چوتھے نمبر پر ہے، پاکستانی پاسپورٹ صرف افغانستان، شام اور عراق سے بہتر ہے اسلام آباد( سید گلزار ساقی دیس نیوز ):دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی میں چھ ممالک پہلے نمبر پر ہیں، جنہیں دنیا بھر کے 227 ممالک میں سے 194 مقامات تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس ہر سال دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی ویزا فری انٹری یا ویزا آن آرائیول بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے۔پانچ سال تک سرفہرست رہنے کا دعوی کرنے کے بعد جاپان بالآخر فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور سپین کے ساتھ طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔ان ممالک کے شہریوں کو دنیا بھر کے 227 ممالک میں سے 194 مقامات تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔جنوبی کوریا کو دوسرے نمبر پر فن لینڈ ...