اہم خبریں

ایکسائز ٹیم کا چھاپہ۔۔ پی سی ہوٹل کے باہر پرمٹ ہولڈر شراب خریداروں پر پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات پر ایکسائز کی خصوصی ٹیم کا انسپیکٹر  میڈم مہوش  کی نگرانی میں چھاپہ پولیس اہلکاروں کو رنگ ہاتھوں گاڑیاں چیک کرتے ہوئے پکڑ لیا
اہم خبریں, مقامی خبریں

ایکسائز ٹیم کا چھاپہ۔۔ پی سی ہوٹل کے باہر پرمٹ ہولڈر شراب خریداروں پر پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات پر ایکسائز کی خصوصی ٹیم کا انسپیکٹر  میڈم مہوش  کی نگرانی میں چھاپہ پولیس اہلکاروں کو رنگ ہاتھوں گاڑیاں چیک کرتے ہوئے پکڑ لیا

راولپنڈی ( دیس نیوز) پی سی ہوٹل راولپنڈی کے باہر پرمٹ ہولڈر شراب خریداروں پر پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے بارے  شکایات پر ایکسائز کی خصوصی ٹیم کا انسپیکٹر مہوش کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو رنگ ہاتھوں گاڑیاں چیک کرتے ہوئے پکڑ لیا تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز راولپنڈی کی طرف سے بعض اقلیتی برادری کے لوگوں نے شراب کی خراب خریداری کے لیے گورنمنٹ  فیس ادا کر کے سالانہ پرمٹ حاصل کر رکھے ہیں جن پر وہ پرل کانٹینیٹل ہوٹل کے منظور شدہ بار سے خریداری کر کے  کر نکلتے ہیں تو ہوٹل کے آس پاس کھڑے سادہ کپڑوں اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکار ان کو روک کر گاڑیاں موٹر سائیکل چیک کرتے ہیں اور شراب کے بارے میں معلومات لے کر ان سے مبینہ طور پر نذرانہ وصولی کا کام کیا جاتا ہے اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز راولپنڈی کو شکایات موصول ہو رہی تھی جس پر ایکسائز انسپیکٹر میڈم مہ...
اٹلی کی سفیر کی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ آصف  سے ملاقات
انٹرنیشنل, اہم خبریں

اٹلی کی سفیر کی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ آصف  سے ملاقات

وزارت دفاع حکومت پاکستانراولپنڈی۔03اپریل2024 راولپنڈی ( گلزار ساقی دیس نیوز)اٹلی کی سفیر کی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ملاقاتوفاقی وزیردفاع ودفاعی پیداوارخواجہ محمد آصف سے اٹلی کی سفیر آرمیلین ماریلینا(  Marilina (ARMELLIN   نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ  فوجی تربیت کا تبادلہ باہمی طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے  اطالوی مسلح افواج کے پاس قابل قدر فوجی نمائش ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج  انسداد دہشت گردی آپریشنز کا بھرپور تجربہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے مشترکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی تازہ ...
اولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی
اہم خبریں, مقامی خبریں

اولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں پتنگ بازی منشّیات و دیگر مقدمات پولیس کی جاری کردہ     راولپنڈی(دیس نیوز) راولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب، تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز سمیت دیگر افسران کی شرکت،آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور افسران کی جانب سے اے ایس پیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی...
قازقستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور وسیع وسائل کی وجہ سے وسطی ایشیا کی ایک اہم ریاست ہے وزیر دفاع خواجہ آصف
انٹرنیشنل, اہم خبریں

قازقستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور وسیع وسائل کی وجہ سے وسطی ایشیا کی ایک اہم ریاست ہے وزیر دفاع خواجہ آصف

راولپنڈی ( سید گلزار ساقی دیس نیوز) جمہوریہ قازقستان کے سفیر محترم یرزان کستافین نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لیے باہمی خیر سگالی اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قازقستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور وسیع وسائل کی وجہ سے وسطی ایشیا کی ایک اہم ریاست ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایک اہم کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔      معزز مہمان نے تعاون کے موجودہ دائرہ کاراور پیمانے کوتسلیم کرتے ہوئے دفاع کے شعبے میں وسعت اور مزید تعاون کی خواہش کا اعادہ کیا۔...
میڈیا ہاوسز کے واجبات عید سے قبل اداکریں گے صحافیوں اور میڈیا ہاوسز کے ورکزر کی تنخواہوں اوبقایا جات کی ادائیگی کو واجبات سے مشروط کیا جائیگا ہیلتھ کارڈ کے اجرا ء کیلئے کام شرو ع کردیا گیا ہے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ملک بھر میں عملی کردار اداکیاجائے گا موجودہ حکومت صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ھے
اہم خبریں, مقامی خبریں

میڈیا ہاوسز کے واجبات عید سے قبل اداکریں گے صحافیوں اور میڈیا ہاوسز کے ورکزر کی تنخواہوں اوبقایا جات کی ادائیگی کو واجبات سے مشروط کیا جائیگا ہیلتھ کارڈ کے اجرا ء کیلئے کام شرو ع کردیا گیا ہے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ملک بھر میں عملی کردار اداکیاجائے گا موجودہ حکومت صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ھے

اسلام آباد (  گلزار ساقی  دیس نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے سمیت حقوق کاتحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کریں گے میڈیا ہاوسز کے واجبات عید سے قبل اداکریں گے صحافیوں اور میڈیا ہاوسز کے ورکزر کی تنخواہوں اوبقایا جات کی ادائیگی کو واجبات سے مشروط کیا جائیگا ہیلتھ کارڈ کے اجرا ء کیلئے کام شرو ع کردیا گیا ہے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ملک بھر میں عملی کردار اداکیاجائے گا موجودہ حکومت صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کیصدر محمد نواز رضا کی قیادت میں آرآئی یوجے دستور کے وفد سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں آر آئی یوجے دستور کے صدرسید قیصر عباس شاہ ، جنرل سیکرٹری ضرار فرید ، سینئر نائب صدر شیخ ایوب ناصر ،فنانس سیکرٹری راحیل...
ملک سے زندہ جانوروں کی سمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا  اندیشہ، گوشت کی قیمتوں میں پناہ اضافہ ہوگا۔ ایکسپورٹ کی ناقص پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سو سے زائد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نوٹس لیں۔<br> خورشید احمدقریشی۔
اہم خبریں, مقامی خبریں

ملک سے زندہ جانوروں کی سمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا  اندیشہ، گوشت کی قیمتوں میں پناہ اضافہ ہوگا۔ ایکسپورٹ کی ناقص پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سو سے زائد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نوٹس لیں۔
خورشید احمدقریشی۔

اسلام آباد (دیس نیوز) مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک سے زندہ جانوروں کی سمگلنگ اور گوشت کی بے تحاشا ایکسپورٹ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ، آنے والے دنوں میں گوشت کی قیمتوں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سو سے زائد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ایکسپورٹ کی ناقص پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جس تیزی سے ہوشرباء اضافہ ہوا ہے اس سے ملک کے غریب تو کیا متوسط طبقہ بھی ہل کر رہ گیا ہے۔اور ساتھ میں قوت خرید کی کمی ہونے سے کاروباری حلقہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو قدرت نے بیش بہاقدرتی نعمتوں سے نوازا ہے،گوشت بھی ان نعمتوں میں سے ایک ہے۔اور دنیا کے بہ...
<br> گوادر اور بصرہ کے در میان سمندری تجارت کے اجراء سے پاک عراق تعلقات میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے: سفیر حامد عباس لفتا <br> اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تجارتی وفد جون میں نجف میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کرے گا: احسن ظفر بختاوری
انٹرنیشنل, اہم خبریں, بزنس


گوادر اور بصرہ کے در میان سمندری تجارت کے اجراء سے پاک عراق تعلقات میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے: سفیر حامد عباس لفتا
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تجارتی وفد جون میں نجف میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کرے گا: احسن ظفر بختاوری

30/03/2024 اسلام آباد (سید گلزار ساقی ۔ دیس نیوز) پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتا نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے در میان بہترین تعلقات ہیں۔پاکستانی بندرگاہ گوادر اور بصرہ کے درمیان سمندری تجارت کا اجراء کر کے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکتا ہے۔عراق زراعت،پیٹرو کیمیکل اور طبی شعبے میں پاکستان سے افرادی قوت حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔دونوں ممالک دفاعی شعبے میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں،عراق نے حال ہی میں پاکستان سے سپر مشاق طیاروں کی خریداری کی ہے۔پاکستان کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلا آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کی قیادت میں عراق کے سفارتخانے میں ان سے ملاقات کی۔ عراقی سفیر نے ...
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے 14 مقدمات میں شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرلی جبکہ انہی مقدمات کے دیگر 19 ملزمان کو بھی ضمانتوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
اہم خبریں, مقامی خبریں

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے 14 مقدمات میں شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرلی جبکہ انہی مقدمات کے دیگر 19 ملزمان کو بھی ضمانتوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

راولپنڈی (اے آر ساگر دیس نیوز ۔آئی این پی ) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے 14 مقدمات میں شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرلی جبکہ انہی مقدمات کے دیگر 19 ملزمان کو بھی ضمانتوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے 14 مقدمات میں شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔اے ٹی سی کورٹ نے ذاتی مچلکوں پر شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ جبکہ انہی مقدمات کے دیگر 19 ملزمان کو بھی ضمانتوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانتیں منظور کیں اور تمام ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔جس کے بعد راولپن...
نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھانے واکے طالب علموں کو سکالرشپ ایوارڈز  ۔
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، اسلام آباد میں تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھانے واکے طالب علموں کو سکالرشپ ایوارڈز  ۔

ریکٹر نیوٹیک، لیفٹیننٹ جنرل (ر)معظم اعجاز نے طلباء سے ایک پرجوش خطاب کیا اسلام آباد(گلزار ساقی دیس نیوز) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے 26 مارچ 2024 کو اسلام آباد میں اپنے کیمپس میں منعقدہ اسٹوڈنٹ کونسل کی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں طلباء کی قیادت اور مشغولیت کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے عزم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ معزز مہمان، فیکلٹی ممبران، اور طلباء اس تاریخی تقریب کا حصہ بنے، میلینیئم ایجوکیشن گروپ کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر فیصل مشتاق ٹی آئی، تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ان کی متاثر کن قیادت اور تعلیم کے لیے لگن نے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک قابل ذکر مثال قائم کی ہے۔ ریکٹر نیوٹیک، لیفٹیننٹ جنرل (ر)معظم اعجاز نے طلباء سے ایک پرجوش خطاب کیا، اور انہیں اس نئے باب میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت اور معاشرے م...
برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج آرڈی اے کانفرنس روم میں ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ائیر فورس آفیسر نے برڈ ہیزرڈ اور گاربیج ڈنپنگ کے حوالے سے قومی اثاثہ جات کو لاحق خطرات کے خلاف سخت ایکشن
اہم خبریں, مقامی خبریں

برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج آرڈی اے کانفرنس روم میں ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ائیر فورس آفیسر نے برڈ ہیزرڈ اور گاربیج ڈنپنگ کے حوالے سے قومی اثاثہ جات کو لاحق خطرات کے خلاف سخت ایکشن

ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ  اجلاس کی صدارت کرتے ھوئے راولپنڈی ( گلزار ساقی دیس نیوز) برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج آرڈی اے کانفرنس روم میں ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ائیر فورس آفیسر نے برڈ ہیزرڈ اور گاربیج ڈنپنگ کے حوالے سے قومی اثاثہ جات کو لاحق خطرات پر پریزنٹیشن دی۔ یہ واضخ کیا گیا کہ راولپنڈی میں مختلف جگہوں علی نواز چوک، ٹیپو روڈ، آرآئی سی ہاسپٹل کے قریب، ڈھوک کھبہ اور راول روڈ پر کوڑے کے ڈھیروں، کبوتر پرندوں اور فائرنگ کے حوالے سے مسائل ہیں۔ پاکستان ائیر فورس آفیسر نے درخواست کی کہ چھتوں پر پنجروں کو ختم کروایا جائے۔ ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور آر ڈی اے راولپنڈی ڈویژن میں پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کرِیں گے۔ اس حوالے سے ڈی جی آرڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ آرڈی اے شہزاد گوندل کی سر...