حکومت یونٹ کے بدلے ہمیں یونٹ دے، سستی بجلی خریدنا سراسر ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے۔ محمد فاروق چوہدری
حکومت کا سولر نیٹ مانیٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ۔ اسلام آباد (دیس نیوز)
صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری نے حکومتی منصوبے کو مسترد کردیاحکومت یونٹ کے بدلے ہمیں یونٹ دے، سستی بجلی خریدنا سراسر ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے۔ محمد فاروق چوہدری وفاقی حکومت کی جانب سے پاور ڈویژن کے بڑھتے گردشی قرضوں کو کم کرنے اور کپیسیٹی پیمنٹس پر قابو پانے کےلیے سولر نیٹ مانیٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ لانے پر صدر ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے حکومتی منصوبے کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنے قیمتی اثاثے، اپنی پراپرٹی، پلاٹس اور یہاں تک کہ زیورات بیچ کر لاکھوں کروڑوں روپے کے سولر پینل لگائے تاکہ مہنگی بجلی کی خریداری سے بچ سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اب حکومت ایسے لوگوں کی ...