اہم خبریں

انٹرنیشنل, اہم خبریں


توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم. .

اسلام آباد دیس نیوز توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم. . اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرلی۔ _عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہیں ،روبکار آج ہی دے دینگے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ میری رائے کے مطابق یہ سارا کیس تخمینہ لگانے والے پرائیوٹ شخص کی شہادت پر ہے، شہادت کا معاملہ پراسیکیوٹنگ ایجنسی کو ثابت کرنا ہوتا ہے، میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر رہا ہوں، *جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب* *تازہ ترین**بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم*اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو...
اہم خبریں, مقامی خبریں

ضمنی الیکشن ریٹر ننگ آفیسر وارڈ نمبر 6راولپنڈی کینٹ حیدر شجاع نے الیکشن نتائج کا اعلان کردیا غیر حتمی غیر سرکاری کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے امیدوار طارق محمود راجپوت 2011ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے

راولپنڈی ( دیس نیوز )راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈضمنی الیکشن ریٹر ننگ آفیسر وارڈ نمبر 6راولپنڈی کینٹ حیدر شجاع نے الیکشن نتائج کا اعلان کردیاٖغیر حتمی غیر سرکاری کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے امیدوار طارق محمود راجپوت 2011ووٹ لے کر کامیاب قرار پائےآزاد امیدوارجبران حیدر 1329ووٹ کے کر دوسر ے نمبر پر رہےپو لنگ کا آغا زصبح مقررہ وقت 08بجے سے لے کر شا م 5بجے تک پرامن اور بلا تعطل جا ری رہاٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27اور 82پولنگ بوتھ بنائے گئے تھےمرد ووٹرز کی تعداد 18781جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 17753تھے2پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیاگیاتھاٹرن آوٹ35. 17فیصد رہاضمنی الیکشن وارڈ نمبر 6 راولپنڈ ی کینٹ میں ٹوٹل 8امیدواران مد مقابل ہیں جن میں 5آزاد امیدواران شامل ہیںریٹر ننگ آفیسرنے شفاف اورکامیاب الیکشن کے انعقادپر ضلعی انتظامیہ،پویس اورکینٹ بورڈ کے تعاون کو سراہا...
انٹرنیشنل, اہم خبریں

کم عمری کی شادیوں کے نتیجے میں لڑکیوں کی اعلی تعلیم ختم ہو جاتی ہے جو کہ پاکستان کی معیشت اور ترقی کے لیے نقصان دہ ہے، یہ بات مری میں کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب علی بخاری

راولپنڈی( دیس نیوز ۔سٹاف رپورٹر)کم عمری کی شادیوں کے نتیجے میں لڑکیوں کی اعلی تعلیم ختم ہو جاتی ہے جو کہ پاکستان کی معیشت اور ترقی کے لیے نقصان دہ ہے، یہ بات مری میں کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب علی بخاری نے کہی۔ ڈاکٹر بخاری نے کہا کہ ہمیں مسلسل کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی تمام لڑکیاں اور خواتین تعلیم اور ملازمت کی تربیت کے ذریعے اپنی پوری صلاحیتوں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کا ساتھ دیں اور کم عمری کی شادیوں کو کم کرنے کے لیے سفیر بنیں۔ وہ کوہسار یونیورسٹی اور پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی (PODA) کے مشترکہ طور پر منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس مشاورت میں کل 21 شرکا نے شرکت کی جن میں سرکاری محکموں کے ڈیوٹی بیئررز، ماہرین تعلیم، وکلا، میڈیا، اساتذہ، طلبا اور سول سوسائٹی ک...
ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت شہری خدمات تک رسائی آسان بنانے کے لیے سی بی کیئر موبائل ایپ اور پورٹل کا آغاز کردیا۔ سیکریٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی
اہم خبریں

ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت شہری خدمات تک رسائی آسان بنانے کے لیے سی بی کیئر موبائل ایپ اور پورٹل کا آغاز کردیا۔ سیکریٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی

راولپنڈی ( سید گلزار ساقی دیس نیوز)ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت سیکریٹری دفاع نے شہری خدمات تک رسائی آسان بنانے کے لیے سی بی کیئر موبائل ایپ اور پورٹل کا آغاز کردیاحکومت پاکستان کی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی اور ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ)ایم ایل سی(ڈیپارٹمنٹ کے مشن کے مطابق، کنٹونمنٹ علاقوں کے باشندوں کے لیے شہری خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل انٹرفیس لانچ کیا گیا ہے۔ سیکریٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے راولپنڈی میں سی بی کیئر موبائل ایپ اور سی بی کیئر پورٹل کا افتتاح کیا، جو ای-گورننس اور ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن میں ایک اہم قدم ہے افتتاحی تقریب میں، سیکریٹری دفاع نے سروس کی فراہمی کو جدید بنانے اور عوام کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے میں محکمے کی فعال کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ایم ایل سی ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی کہ وہ ای-گورننس کے حل اپنا رہے ہیں جو کنٹونمنٹ علاقوں کے با...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے پوری امید ہے کہ ان کی قیادت میں لوگوں کو انصاف ملے گا اور وہ آزاد ہوں گے۔ شیخ رشید احمد
اہم خبریں

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے پوری امید ہے کہ ان کی قیادت میں لوگوں کو انصاف ملے گا اور وہ آزاد ہوں گے۔ شیخ رشید احمد

اسلام آباد ( مریم صدیقہ  دیس نیوز )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بات ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ میں سینئیر وکیل سردار عبد الرازق کا نہایت مشکور ہوں کہ جنھوں نے میرا کیس مفت  لڑا۔آج جج یاسر محمود چوہدری نے ہمیں اس کیس سے بری کیا۔دہشت گردہ کی عدالت میں اب ہمارے 14 کیسز باقی بچے ہیں۔کل دوبارہ یہاں پیش ہونا ہے۔وہ کیس معمولی نوعیت کا ہے، جس میں، میں نے بلاول بھٹو زرداری کا محبت بھرا نام لے لیا تھا،اسی بنا پر یہ مقدمہ بنا۔انھوں نے کہا کہ وہ لوگ شرم کریں جو کہتے ہیں کہ لندن میں انھیں انڈے اور ٹماٹر مارے جاتے ہیں۔تو کیا آپ کو گلاب کے پھول مارے جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے ، ریسٹورینٹس اور دکانیں بند اور سییل کی جارہی ہیں۔کیا سموگ کا علاج یہی ہے کہ شہروں کو بند کردیا جائے۔پہلے ہی غریب مہنگائی کے بوجھ تلے دب...
سال 2025 کے حج پالیسی کی منظوری ایک لاکھ  79 ھزار 210 عازمین حج کر سکیں گے 12سال سے کم عمر بچوں کو حج سفر کی اجازت نہ ھوگی
اہم خبریں

سال 2025 کے حج پالیسی کی منظوری ایک لاکھ  79 ھزار 210 عازمین حج کر سکیں گے 12سال سے کم عمر بچوں کو حج سفر کی اجازت نہ ھوگی

آسلام آباد ( سید گلزار ساقی دیس نیوز ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منگل کو واقعی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے حج پالیسی کا منظوری دیتے ہوئے فیصلے کیے ہیں کہ ائندہ سالسال ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے ذرائع کے مطابق پالیسی کے تحت ہائی کوٹا گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا جبکہ سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو سکتا ہے ہائی پالیسی کے تحت خواہشمند افراد سے منظور شدہ بینکوں نے 25 اکتوبر 2025 تک درخواست ہیں طلب کی جائیں گی...
اہم خبریں

اے این ایف کا تعلیمی اداروں  اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد دیس نیوز اے این ایف کا تعلیمی اداروں  اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ 13 کاروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار۔کاروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی 63.83 کلو گرام منشیات برآمد۔*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں* ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام آئس برآمد۔جھنگ روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد۔سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 300 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد۔گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔*اے این ایف کی دیگر کاروائیاں*اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 360 گرام ہیروئن برآمد۔لاہور میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 530 گرام چرس برآمد۔کراچی میں کوریئر آفس سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 240 گرام ہیروئن برآمد۔چاغی سے ...
آئین میں 27 ویں آئینی ترمیم کی کوشش کو روکا جائے گا  سنٹر کامران مرتضیٰ سے ملاقات   سابق سرفراز افضل
اہم خبریں

آئین میں 27 ویں آئینی ترمیم کی کوشش کو روکا جائے گا  سنٹر کامران مرتضیٰ سے ملاقات   سابق سرفراز افضل

سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے غیر ضروری افواہیں پھیلائی جارہی ہیںاسلام آباد  ( دیس نیوز) سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ آئین میں محمکنہ 27 ویں ترمیم کا راستہ روکا جائے .26 ویں ترمیم میں مولانا فضل الرحمان نے بڑی دانشمندی سے وہ شقیں نکلوا دیں جو ملک وقوم کے مفاد میں نہ تھیں .مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اور حکومت کے تمام تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک زیرک سیاستدان کا کردار ادا کیا .اب میڈیا اور سوشل میڈیا پر 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جو افواہیں زیر گردش ہیں انکی وجہ سے سیاستدانوں ؛وکلاء برادری ؛میڈیا اور کاروباری حلقوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اگر حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کو کوشش کی تو شائید حالات بہتر نہ رہیں اس لیے مولانا فضل الرحمان اور دیگر سینیر سیاستدانوں کو چاہیے کو وہ ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کا راستہ روکیں .ان ...
کینٹ کے تاجروں نے FBR  اولڈ گرانٹ پراپرٹی کا ریٹ مسترد کر دیا
اہم خبریں, بزنس

کینٹ کے تاجروں نے FBR  اولڈ گرانٹ پراپرٹی کا ریٹ مسترد کر دیا

کنٹونمنٹ بورڈ ایریا کی اولڈ گرانٹ پراپرٹی کی لیز پالیسی نومبر 2023 میں آئی تھی اور وہ پانچ سال کے لیے ویلڈ پالیسی ہے۔اس کے ریٹ چونکہ پہلے ہی بہت زیادہ ہیں تاجر راھنما ظفر قادری راولپنڈی ( مریم صدیقہ دیس نیوز )راولپنڈی کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی نے اولڈ گرانٹ پراپرٹی کا ریٹ FBR ریٹ کے مطابق کرنے کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کر دیا،اولڈ گرانٹ پراپرٹی لیز کی قیمتوں میں 80%فیصد تک کا اضافہ لوگوں کےلیے مزید مشکلات اور لیز پالیسی کو ناممکن بنا دے گا۔حکومت اس اضافے کو فی الفور واپس لے تاکہ لوگ اپنی پراپرٹی کو ریگولر لیز میں تبدیل کروا سکیں۔ راولپنڈی کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی نے اولڈ گرانٹ پراپرٹی لیز کرانے کی قیمتوں کو یکسر مسترد کردیا،کینٹ بورڈ ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد فاروق چوہدری، صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد حفیظ،  جنرل سیکرٹری ظفر قادری، صدر انجمن تاجران مٹھو خان احاطہ اجمل خان ،سرفراز شمس راجہ عا...
پاسپورٹ بنوانے کی کی ضلعی پتہ پابندی ختم شہری کسی بھی ضلع یا تحصیل میں اپنا پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں حکومت نے اجازت دے دی
انٹرنیشنل, اہم خبریں

پاسپورٹ بنوانے کی کی ضلعی پتہ پابندی ختم شہری کسی بھی ضلع یا تحصیل میں اپنا پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں حکومت نے اجازت دے دی

اسلام آباد (دیس نیوز)  پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے تمام پاسپورٹ دفاتر کونئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔