ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور برفانی علاقوں میں شدید برفباری ھو گی چاروں صوبوں میں بارشوں کا امکان آزاد ٹریفک کی روانی میں خلل کا خدشہ ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ الرٹ ھوگئ
برف باری کی فائل فوٹو
اسلام آباد
(دیس نیوز ) محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ھوئے رپورٹ جاری کی ہے کہ 18 سے 20 فروری 2024 کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، ہنزہ، دیامیر،اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلیاں میں تیز بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ
اتوار (رات)موسم کی صورتحال:* کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب اورشمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ۔ جبکہ کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا، مری ، گلیات اورخطہ پوٹھوہار میں درمیانی سے تیز ...