انٹرنیشنل

لاھور ٹی 20 میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 7 ھزار سی لیکر 300 روپے مقرر کی گئی ہے سب سے مہنگے ٹکٹ vvip اور انکلیوز کے ہیں میچز 22 سے 17 اپریل 2024 تک ھونیگے
انٹرنیشنل, اہم خبریں, کھیل

لاھور ٹی 20 میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 7 ھزار سی لیکر 300 روپے مقرر کی گئی ہے سب سے مہنگے ٹکٹ vvip اور انکلیوز کے ہیں میچز 22 سے 17 اپریل 2024 تک ھونیگے

لاھور (دیس نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لاہور میں کھیلے جانے والے دو میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کے بوتھ باکس آفس کا قیام  کر دیا گیا ھے لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل 2024 کو کھیلے جائیں گے جس کے لیے یہ باکس آفس لبرٹی کے داخلے کے قریب قائم کیا گیا ہے 22 اپریل سے 25 اپریل کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے ٹکٹوں کی قیمت وی ائی پی گیلری چھ ہزار روپے وی وی ائی پی انکلیوز چار ہزار روپے وی ائی پی ایک ہزار روپے پریمیم 800 روپے فرسٹ کلاس 500 روپے اور جنرل سیٹ ٹکٹ 300 روپے مقرر کی گئی ہے ادھر یاد رہے کہ ہفتہ 27 اپریل کو پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا جس کی ٹکٹ وی وی ائی پیز گیلری 7 ہزار روپے اور وی ائی پی انکلیوز پانچ ہزار روپے وی وی ائی پی 1300 روپے پریمیم 900 روپے فرسٹ کلاس 600 روپے اور جنرل ٹکٹ 300 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ کرکٹ کا شائقین مقرر کردہ باکس سے حاصل کر...
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

اسلام آباد سے سعودی شہری اغواء سفارت خانہ کی درخواست پر مقدمہ درج پولیس تحقیقات شروع کردیں ہیں

آسلام اباد(دیس نیوز) تھانہ مار گلہ کے علاقےسے سعودی شہری کو اغوا کر لیا گیا ہے پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لیے  دائر درخواست مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک شخص کو ملزم نامزد کر دیا ہے درخواست کے مطابق عبدالواحد شاید نامی ملزم نے سعودی شہری انان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغوا کیا اور غیر ملکی شہری کو اغوا کار سے فوری بازیاب کرایا جانے کے لیے سعودی سفارت خانہ کے افسران نے اپنے شہری کو بازیاب کرانے کے لیے پولیس کو درخواست جمع کرائی جس پر تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ دری کرتے ہوئے ایک ملزم کو نامزد کیا ہے اور سعودی شہری کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تحقیقات شروع کر دی ہے...
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی آج سے 24 اپریل تک پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ فروری 2024 میں عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

اسلام آباد(گلزار ساقی دیس نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی آج سے 24 اپریل تک پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔فروری 2024 میں عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا ایران کے صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام کے علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہوگا دورے کے دوران صدر رئیسی صدر اور وزیراعظم پاکستان، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ وہ لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے دونوں فریقین کے پاس پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، رابطے، توانائی، زراعت اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہوگا۔ وہ علاقائی اور عالمی پیش رفت اور دہشت گردی کے م...
پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایران سیفر سے گفتگو
انٹرنیشنل, اہم خبریں

پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایران سیفر سے گفتگو

راولپنڈی۔(دیس نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مغادم نے آج اسلام آباد میں دفاع و دفاعی پیداوارکے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔وزیر دفاع و دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر دفاع نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کی جلد کامیابی اور مسئلہ فلسطین کے حل پر روشنی ڈالی۔مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات موجود ہیں۔دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پ...
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی دانشمندی پیپلز پارٹی نے سینٹ کی چیئرمین شپ بلا مقابلہ حاصل کر لی سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین جبکہ سیدال خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے اسحاق ڈار قائد ایوان منتخب جب کہ 41 نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیے
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی دانشمندی پیپلز پارٹی نے سینٹ کی چیئرمین شپ بلا مقابلہ حاصل کر لی سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین جبکہ سیدال خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے اسحاق ڈار قائد ایوان منتخب جب کہ 41 نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیے

آسلام آباد (سید گلزار ساقی  دیس نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اصف علی زرداری کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کی اہم سیٹیں پیپلز پارٹی نے حاصل کر لی سینٹ کے چیئرمین کہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ سینٹ کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما سیدال ناصر خان منتخب ہوئے ہیں دونوں شخصیات کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہ تھا جس وجہ سے سینٹ میں پریزائیڈنگ افیسر اسحاق ڈار نے سید یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین اور سیدال خان ناصر کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے شدید احتجاج بھی کیا اور کہا کہ خیبر پختون خواہ کے سینٹ کے انتخابات تک تمام سینٹ کے ملکی تاریخ کے 9 واں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات ملتوی کیے جائیں ادھر نو منتخب سینیٹرز میں سے 4...
رومانیہ کے سفیر  کا دربار موہڑہ شریف کا دورہ   بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں صوفیاء کرام کے کردار کو سراہا
انٹرنیشنل, مقامی خبریں

رومانیہ کے سفیر  کا دربار موہڑہ شریف کا دورہ   بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں صوفیاء کرام کے کردار کو سراہا

راولپنڈی (دیس نیوز) رومانیہ کے سفیر ایڈورڈ رابرٹ پریڈا نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی روایات اور اس سلسلے میں صوفیائے کرام  کے کردار کو سراہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار موہڑہ شریف، خیابان راولپنڈی میں درگاہ کے نگران پیر مجتبیٰ فاروق گل کی طرف سے چیئرمین پاکستان رومانیہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن زیلدار احسن شاہ اور اراکین کے اشتراک سے منعقدہ کانفرنس سے اپنے کلیدی خطاب میں کیا۔سی اے بی آئی کے ایشیا کے سینئر ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر بابر باجوہ، صاحبزادہ عمر فاروق چیئرمین انٹرنیشنل صوفی کونسل، طیب چٹھہ صدر سپورٹس ونگ پی پی پی پنجاب، سفیر ر علی سرور نقوی بھی مہمانوں میں شامل تھے۔مسٹر پریڈا نے اپنے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کی مثالی حالت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے کہا کہ رومانیہ عیسائیت کے مختلف فرقوں کا وطن ہے۔ ہمارے ہاں مسلمانوں کی آبادی بھی ہے۔ ہمارے ملک میں سب امن سے رہتے ہیں۔...
انٹرنیشنل, اہم خبریں

پاکستانی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس کی کینیڈین ائیرپورٹ پر گرفتاری کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں ائیر ہوسٹس کے حوالےسے کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی نے انکشاف کر دیا ہے

پاکستانی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس کی کینیڈین ائیرپورٹ پر گرفتاری کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں ائیر ہوسٹس کے حوالےسے کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی نے انکشاف کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس حنا ثانی کو کینیڈین بارڈر سروس ایجنسی کے پورٹ اسٹیمپ غیر قانونی طور پر لے جانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔حال ہی میں ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ حنا ثانی ایک سے زائد پاسپورٹ ساتھ لے جانے کے باعث گرفتار کی گئی ہیں، تاہم کینیڈین میڈیا نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی نوعیت کو مزید سنگین کر دیا ہے۔کینیڈین سیکیورٹی سروس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 28 مارچ 2024 کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ کو پیرسن انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر جان پڑتال کے لیے سیکنڈری بھیجا گیا۔جہاں ان کے ایک سوٹ کیس میں سے کینیڈین سیکیورٹی سروس ایجنسی کے 2 پورٹ اسٹیمپس برآ...
اٹلی کی سفیر کی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ آصف  سے ملاقات
انٹرنیشنل, اہم خبریں

اٹلی کی سفیر کی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ آصف  سے ملاقات

وزارت دفاع حکومت پاکستانراولپنڈی۔03اپریل2024 راولپنڈی ( گلزار ساقی دیس نیوز)اٹلی کی سفیر کی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ملاقاتوفاقی وزیردفاع ودفاعی پیداوارخواجہ محمد آصف سے اٹلی کی سفیر آرمیلین ماریلینا(  Marilina (ARMELLIN   نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ  فوجی تربیت کا تبادلہ باہمی طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے  اطالوی مسلح افواج کے پاس قابل قدر فوجی نمائش ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج  انسداد دہشت گردی آپریشنز کا بھرپور تجربہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے مشترکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی تازہ ...
قازقستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور وسیع وسائل کی وجہ سے وسطی ایشیا کی ایک اہم ریاست ہے وزیر دفاع خواجہ آصف
انٹرنیشنل, اہم خبریں

قازقستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور وسیع وسائل کی وجہ سے وسطی ایشیا کی ایک اہم ریاست ہے وزیر دفاع خواجہ آصف

راولپنڈی ( سید گلزار ساقی دیس نیوز) جمہوریہ قازقستان کے سفیر محترم یرزان کستافین نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کے لیے باہمی خیر سگالی اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ قازقستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور وسیع وسائل کی وجہ سے وسطی ایشیا کی ایک اہم ریاست ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایک اہم کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔      معزز مہمان نے تعاون کے موجودہ دائرہ کاراور پیمانے کوتسلیم کرتے ہوئے دفاع کے شعبے میں وسعت اور مزید تعاون کی خواہش کا اعادہ کیا۔...
<br> گوادر اور بصرہ کے در میان سمندری تجارت کے اجراء سے پاک عراق تعلقات میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے: سفیر حامد عباس لفتا <br> اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تجارتی وفد جون میں نجف میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کرے گا: احسن ظفر بختاوری
انٹرنیشنل, اہم خبریں, بزنس


گوادر اور بصرہ کے در میان سمندری تجارت کے اجراء سے پاک عراق تعلقات میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے: سفیر حامد عباس لفتا
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تجارتی وفد جون میں نجف میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کرے گا: احسن ظفر بختاوری

30/03/2024 اسلام آباد (سید گلزار ساقی ۔ دیس نیوز) پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر حامد عباس لفتا نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے در میان بہترین تعلقات ہیں۔پاکستانی بندرگاہ گوادر اور بصرہ کے درمیان سمندری تجارت کا اجراء کر کے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکتا ہے۔عراق زراعت،پیٹرو کیمیکل اور طبی شعبے میں پاکستان سے افرادی قوت حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔دونوں ممالک دفاعی شعبے میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں،عراق نے حال ہی میں پاکستان سے سپر مشاق طیاروں کی خریداری کی ہے۔پاکستان کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلا آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری کی قیادت میں عراق کے سفارتخانے میں ان سے ملاقات کی۔ عراقی سفیر نے ...