انٹرنیشنل

برطانیہ میں 4 جولائی کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا شہزادہ چارلس سے ملاقات میں برطانوی وزیراعظم نے آگاہ کر دیا
انٹرنیشنل, اہم خبریں

برطانیہ میں 4 جولائی کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا شہزادہ چارلس سے ملاقات میں برطانوی وزیراعظم نے آگاہ کر دیا

لندن (دیس نیوز)   برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق  برطانوی وزیر اعظم نے انتخابات کے لیے 4 جولائی کی تاریخ دے دی ۔انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے کئی مہینوں کی بے یقینی کو ختم کرتے ہوئے 44 سالہ رشی سونک نے اپنی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی رہائش گاہ کے باہر اعلان کیا کہ ہم توقعات سے پہلے الیکشن کا اعلان کر رہے ہیںرشی سونک نے کہا کہ وہ لمحہ اب آن پہنچا کہ برطانوی عوام اپنے مستقبل کا انتخاب کرے۔واضح رہے رشی سونک ایسے وقت میں انتخابات میں جارہے ہیں ۔تاہم انہوں نے کچھ معاشی کامیابیوں بشمول مہنگائی میں کمی اور تین سال کے تیز ترین معاشی شرح نمو کے ساتھ اینے ایجنڈے کو ایک نئی مدت کے لیے رائے دہندگان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔...
ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں 21 مئی کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا گیا آج نماز جنازہ تبریز ایران اداکی جائے گا
انٹرنیشنل, اہم خبریں

ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں 21 مئی کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا گیا آج نماز جنازہ تبریز ایران اداکی جائے گا

اسلام آباد ( دیس نیوز ) ایران کے صدر ابراھیم رئیسی جو ساتھیوں کے ھمراہ ہیلی کاپٹر پر کے زریعے ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ھ جوگیا جس پر اس پر سوار افراد شہید ہوگئے ایرانی صدر ابراھیم رئیسی اور انک ساتھ شہید ھونے والے ایرانی افراد کی نماز جنازہ آج تبریز ایران میں ادا کی جائے ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان حکومت نے ملک بھر میں آج 21 مئی 2024 کو  سوگ کا اعلان کیا
دبئی میں غیرملکیوں کی 400 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں سامنے آگئی ہیں
انٹرنیشنل, اہم خبریں

دبئی میں غیرملکیوں کی 400 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں سامنے آگئی ہیں

پاکستانیوں نے بھی 11 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں خریدی ہوئی ہیں ۔چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی جائیدادیں اثاثوں میں ڈیکلیئرڈ ہیں، بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دبئی کی جائیدادیں ان کو ملی ہیں اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک دیس نیوز ) دبئی پراپرٹی لیکس میں پاکستان کی اہم شخصیات کے نام سامنے آنے کے بعد وضاحتیں آنا شروع ہوگئیں ۔دبئی میں غیرملکیوں کی 400 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں سامنے آگئی ہیں۔ جن میں پاکستانیوں نے بھی 11 ارب ڈالرز سے زیادہ کی جائیدادیں خریدی ہوئی ہیں۔دبئی پراپرٹی لیکس: صدر زرداری کے بچوں، حسین نواز اور محسن نقوی کی اہلیہ سمیت متعدد پاکستانیوں کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے تینوں بچے، سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی جائیدادیں خریدنے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کے صاح...
انٹرنیشنل

پاک بحریہ نے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا

*آئی ایس پی آر**راولپنڈی، ۹ مئی ۲۰۲۴* (دیس نیوز)پاک بحریہ نے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیاقبل ازیں پاک بحریہ کی جانب سے ان ایرانی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بچایا گیا تھاپاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کی شکار کشتی کی جانب سے ہنگامی کال پر بروقت کارروائی کیپاک بحریہ کے جہاز  پی این ایس یرموک نے آتشزدگی کی شکار ایرانی کشتی کے تمام 8 ماہی گیروں کو بچایا اور بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیافوری اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا عملی نمونہ ہے...
صحافت کی عالمی دن کے موقع پر صحافتی کمیونٹی سے بات کرنا باعث فخر ہے، صحافت کا مجھے بچپن سے شوق تھا ،ماضی میں خود بھی صحافت کےشعبے سے منسلک رہی ہوں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ
انٹرنیشنل, اہم خبریں

صحافت کی عالمی دن کے موقع پر صحافتی کمیونٹی سے بات کرنا باعث فخر ہے، صحافت کا مجھے بچپن سے شوق تھا ،ماضی میں خود بھی صحافت کےشعبے سے منسلک رہی ہوں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ

اسلام آباد( سید گلزار ساقی دیس نیوز ) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر صحافتی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے نیشنل پریس کلب کادورہ کیا۔ این پی سی آمد پر صدر اظہر جتوئی ، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار احمد عباسی سمیت ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے اراکین نے معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے،سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور معزز مہمان کو نیشنل پریس کلب آمد پر ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے اراکین کی طرف سے خوش آمدید کہا انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعلقات کیلئےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکے پاکستان میں تعیناتی کے ایک برس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ قریبی تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے جو کہ خوش آئند امر ہے،انہوں نے معزز مہمان کو نیشنل پریس کلب اور اس ...
برطانیہ  کی یونیورسٹیوں کے وفد کا پروفیسر سر اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کا دورہ
انٹرنیشنل, اہم خبریں, سائنس اور ٹیکنالوجی

برطانیہ  کی یونیورسٹیوں کے وفد کا پروفیسر سر اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد( دیس نیوز ) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد (نیوٹیک) کو برطانیہ کی معروف یونیورسٹیوں کے ایک معزز وفد کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔ معزز ماہر تعلیم پروفیسر سر سٹیو سمتھ کی قیادت میں وفد کا ریکٹر نیوٹیک، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز (ر) نے پرتپاک استقبال کیا۔اپنے دورے کے دوران، وفد نے نیوٹیک کے معزز فیکلٹی اور ذہین طلباء کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی۔ تعلیمی شراکت داری سے لے کر تحقیقی اقدامات تک باہمی تعاون کے مختلف طریقوں پر بات چیت ہوئی۔ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز (ر) نے تعلیم اور تحقیق کو آگے بڑھانے میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس دورے پر مسرت کا اظہار کیا۔پروفیسر سر سٹیو اسمتھ نے یونیورسٹی کی جانب سے نسبتاً کم وقت میں کی گئی متاثر کن پیش رفت کو نوٹ کرتے ہوئے جدت اور عمدگی کے لیے نیوٹیک کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے نیوٹیک اور یوکے کی یونیورسٹیوں کے...
نواز شریف پارٹی سربراہ اور  صدر ھوں گے شہباز شریف کی صدارت  کا عہدہ خطرہ  میں وزیراعظم بننے کی وجہ بن گیا  پارٹی صدرات  گئ 11 مئی کو مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس لاھور میں ھوگا
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

نواز شریف پارٹی سربراہ اور  صدر ھوں گے شہباز شریف کی صدارت  کا عہدہ خطرہ  میں وزیراعظم بننے کی وجہ بن گیا  پارٹی صدرات  گئ 11 مئی کو مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس لاھور میں ھوگا

نواز شریف اور شہباز شریف کے فیصلے ایک ھوں گے زرائع اسلام آباد (سید گلزار ساقی دیس نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گی اہے اس سلسلہ میں اجلاس لاہور میں 11 مئی 2024 کو ھوگا زرائع کے مطابق ن لیگ کے اس اجلاس میں حکومتی عہدہ رکھنے والوں میں چند اھم عہدے واپس لیکر پارٹی کے دیگر راہنماؤں کو سونپے جائیں گے جو پارٹی کی تنظیم سا زی اور ورکرز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور پارٹ ورکرز کے جائز کاموں کے حل کے لئے کوشاں ھونگے معلوم ھوا کہ اس اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف پارٹی صدرات کا عہدہ  واپس لیکر میاں نواز شریف کو پارٹ صدر اور سربراہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے ادھر دیگر پارٹی کے اھم عہدے بھی اھم قیادت کو سونپے جارہے ہیں تاھم فیصلے 11 مئی کے جنرل کونسل کے اجلاس میں ھونگے یاد رہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اور اس خاندان کوئی اختلاف نہیں دونوں بھا...
انٹرنیشنل, اہم خبریں, سائنس اور ٹیکنالوجی, مقامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد کی 350 صنعتوں کے  3 لاکھ ورکرز کو مرحلہ وار  تربیت دی جارہی ہے رائے محمد اکبر

،بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو   فری آف کاسٹ جرمن ، عربی ، جاپانی اور کورین زبان کے سکھا رہے ہیں ، آن لائن لازمی تربیتی کورس پر کام جاری ہےاسلام آباد(دیس نیوز)وزارت سمندر پار پاکستانیز   و انسانی ترقی کے ذیلی ادارہ ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کے ڈائریکٹر رائے محمد اکبر نے کہا ہے کہ   ہمارا ادارہ راولپنڈی اسلام آباد کی 350 صنعتوں کے  3 لاکھ ورکرز کو مرحلہ وار  تربیت دے  رہا ہے ،بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو   فری آف کاسٹ جرمن ، عربی ، جاپانی اور کورین زبان کے سکھا رہے ہیں ، آن لائن لازمی تربیتی کورس پر کام جاری ہے   ۔  وہ  بدھ کو جی ایٹ اسلام آباد پارک میں ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن (ڈی ڈبلیو ای) اور جاپانی  ادارے کماٹو کے اشتراک سے زمین کو صاف کرنے اور سینٹر ی ورکرز کے  ساتھ اظہار یکجہتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ڈی بلیو ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن و ٹریننگ حافظ عبدالسمیع...
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا میاں شہباز شریف نے استقبال کیا
انٹرنیشنل, اہم خبریں

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا میاں شہباز شریف نے استقبال کیا

اسلام آباد (دیس نیوز) :ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو وزیراعظم ہائوس آمد پر مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پیر کو وزیراعظم ہائوس میں ایرانی صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر کا پرتپاک خیر مقدم کیا جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ایرانی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایران کے صدر کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ ایرانی صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔...
اسلام آباد:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

اسلام آباد:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد(دیس نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔نورخان ایئربیس پروفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ اوردیگر حکام نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پربچوں نےروایتی اندازمیں ایرانی صدرکوپھول پیش کئے۔اپنے دورے کے دوران ایرانی صدروزیراعظم محمد شہباز شریف سےوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کا دور بھی ہو گا ۔وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ایرانی صدر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا،ایرانی صدر اور وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا لگائیں گے۔دونوں رہنما ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ دونوں رہنما ا...