حکومت نے پلاسٹک کے 10روپے سے لیکر 5 ھزار تک کے نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گورنر سٹیٹ بینک تصدیق کرتے ہوئے اس پر کام شروع کرا دیا
اسلام اباد گلزار ساقی سے دیس نیوز
حکومت نے 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے گزشتہ روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کرائی جائے گی کاغذی کرنسی کی بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا نئے ڈیزائن کے کرنسی متعارف کرانے کے لیے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی اس موقع پر کمیٹی کے رکن محسن عزیز رانجھا نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی ہے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا 5 ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقبل یہی استعمال ہوگی جمیل احمد گورنر سٹیٹ بیک نے مزید بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں م...