انٹرنیشنل

انٹرنیشنل, اہم خبریں


توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم. .

اسلام آباد دیس نیوز توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم. . اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرلی۔ _عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہیں ،روبکار آج ہی دے دینگے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ میری رائے کے مطابق یہ سارا کیس تخمینہ لگانے والے پرائیوٹ شخص کی شہادت پر ہے، شہادت کا معاملہ پراسیکیوٹنگ ایجنسی کو ثابت کرنا ہوتا ہے، میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر رہا ہوں، *جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب* *تازہ ترین**بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم*اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو...
انٹرنیشنل, اہم خبریں

کم عمری کی شادیوں کے نتیجے میں لڑکیوں کی اعلی تعلیم ختم ہو جاتی ہے جو کہ پاکستان کی معیشت اور ترقی کے لیے نقصان دہ ہے، یہ بات مری میں کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب علی بخاری

راولپنڈی( دیس نیوز ۔سٹاف رپورٹر)کم عمری کی شادیوں کے نتیجے میں لڑکیوں کی اعلی تعلیم ختم ہو جاتی ہے جو کہ پاکستان کی معیشت اور ترقی کے لیے نقصان دہ ہے، یہ بات مری میں کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب علی بخاری نے کہی۔ ڈاکٹر بخاری نے کہا کہ ہمیں مسلسل کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کی تمام لڑکیاں اور خواتین تعلیم اور ملازمت کی تربیت کے ذریعے اپنی پوری صلاحیتوں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کا ساتھ دیں اور کم عمری کی شادیوں کو کم کرنے کے لیے سفیر بنیں۔ وہ کوہسار یونیورسٹی اور پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی (PODA) کے مشترکہ طور پر منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس مشاورت میں کل 21 شرکا نے شرکت کی جن میں سرکاری محکموں کے ڈیوٹی بیئررز، ماہرین تعلیم، وکلا، میڈیا، اساتذہ، طلبا اور سول سوسائٹی ک...
پاسپورٹ بنوانے کی کی ضلعی پتہ پابندی ختم شہری کسی بھی ضلع یا تحصیل میں اپنا پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں حکومت نے اجازت دے دی
انٹرنیشنل, اہم خبریں

پاسپورٹ بنوانے کی کی ضلعی پتہ پابندی ختم شہری کسی بھی ضلع یا تحصیل میں اپنا پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں حکومت نے اجازت دے دی

اسلام آباد (دیس نیوز)  پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے تمام پاسپورٹ دفاتر کونئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے لیے شناختی دستاویزات پر درج پتے والے ضلعی دفتر میں درخواست دینے کی شرط ختم کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سال 2024 ورلڈ پاسپورٹس کی فہرست پانچ سال جاپان فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور سپین کے ساتھ طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔
انٹرنیشنل, اہم خبریں

سال 2024 ورلڈ پاسپورٹس کی فہرست پانچ سال جاپان فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور سپین کے ساتھ طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔

نئی درجہ بندی میں چھ ممالک پہلے نمبر پر ہیں، جنہیں 227 میں سے 194 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہےپاکستان اس درجہ بندی میں نچلی جانب سے چوتھے نمبر پر ہے، پاکستانی پاسپورٹ صرف افغانستان، شام اور عراق سے بہتر ہے اسلام آباد( سید گلزار ساقی دیس نیوز ):دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی میں چھ ممالک پہلے نمبر پر ہیں، جنہیں دنیا بھر کے 227 ممالک میں سے 194 مقامات تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس ہر سال دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی ویزا فری انٹری یا ویزا آن آرائیول بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے۔پانچ سال تک سرفہرست رہنے کا دعوی کرنے کے بعد جاپان بالآخر فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور اور سپین کے ساتھ طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔ان ممالک کے شہریوں کو دنیا بھر کے 227 ممالک میں سے 194 مقامات تک ویزا فری رسائی حاصل ہے۔جنوبی کوریا کو دوسرے نمبر پر فن لینڈ ...
عمران خان اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں ایڈوکیٹ فیصل چوہدری کو گلے لگا لیا لیگل ٹیم میں بحال سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر سے بھی صلح ہو گئی فواد چوہدری راہنمائے جہلم کے لئے اھم بیغام
انٹرنیشنل, اہم خبریں

عمران خان اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں ایڈوکیٹ فیصل چوہدری کو گلے لگا لیا لیگل ٹیم میں بحال سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر سے بھی صلح ہو گئی فواد چوہدری راہنمائے جہلم کے لئے اھم بیغام

مکمل تفصیلات پڑھیں راولپنڈی ( سید گلزار ساقی دیس نیوز ) بانی پی ٹی ائی عمران خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل برسیٹر سلمان اکرم راجہ اور قانونی مشیر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی ایڈوکیٹ فیصل چوہدری ک درمیان صلح کرا دی ہے فیصل چودری کو لیگل ٹیم میں بحال کر دیے گئے ہے فوج چوہدری کو پی ٹی ائی اور قیادت کے خلاف بیان بازی سے بھی روک دیا گیا ہے میڈیا رپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بانی پی ٹی ائی عمران خان اور فیصل چوہدری ایڈوکیٹ اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں ایک دوسرے سے بکل گیر ہو گئے اور گفتگو کرتے رہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی ائی نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کا کہا ہے ذرائع کے مطابق سیکٹری جنرل پی ٹی ائی سلمان اکرم راجہ کو معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری ایڈوکیٹ اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت برسٹیر علی ظفر بھی موجو...
فواد چوہدری کے بھائی ایڈوکیٹ فیصل چوہدری کو عمران خان کے کیسز سے الگ کردیا گیا
انٹرنیشنل, اہم خبریں

فواد چوہدری کے بھائی ایڈوکیٹ فیصل چوہدری کو عمران خان کے کیسز سے الگ کردیا گیا

تحریک انصاف کے واٹس ایپ گرپ سے بھی نکال دیا گیا ۔ چند دن قبل بھی جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ھے فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کی فائل فوٹوز اسلام آباد (دیس نیوز + میڈیا رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے الگ کردیا۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ فیصل چوہدری اور انتظار پنجوتھا چند رہنماؤں کی پارٹی میں واپسی کیلئے کوشاں تھے اور ڈی چوک احتجاج سے متعلق فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایت لگائی تھی۔...
سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (FCDO) کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ  دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا
انٹرنیشنل, اہم خبریں, سائنس اور ٹیکنالوجی

سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (FCDO) کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ  دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا

اسلام آباد( مریم صدیقہ دیس نیوز)سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (FCDO) کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ  دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا .جس میں مائیگریشن گورننس کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی منظم جرائم (TOC) بشمول انسانی اسمگلنگ جیسے پیچیدہ مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ٹریننگ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز اور پالیسی ساز اراکین سمیت 40 سے زائد  شرکاء نے حصہ لیا۔ورکشاپ کے آغاز پر SSDO کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس  نے شرکاء کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ورکشاپ کے مقاصد کا خاکہ پیش کیا۔سید کوثر عباس نے بے قاعدہ نقل مکانی اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے مربوط نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قانونی فریم ورک کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے میں پارلیمانی نگرانی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ مائیگریشن گور...
انٹرنیشنل, کھیل

راجہ مارشل آرٹس کی 8 رکنی ٹیم ایران میں ہونے والے “فرسٹ سوکیوکشن کراٹے ایشیا ٹورنامنٹ” میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئیں

راولپنڈی ( دیس نیوز ) راجہ مارشل آرٹس کی 8 رکنی ٹیم ایران میں ہونے والے "فرسٹ سوکیوکشن کراٹے ایشیا ٹورنامنٹ" میں شرکت کے لئے ایران روانہ ہو گئی آج (بروز جمعرات) سے ایران میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ کی قیادت میں مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کا 8 رکنی دستہ پاکستان کی نمائندگی کرے گا کھلاڑیوں کا یہ وفد گزشتہ روز سوکیوکشن فیڈریشن اور NAKO ایشیا کے صدر شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ کی قیادت میں ایران روانہ ہوگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

سیدنا امام حسن علیہ سلام سیرت مصطفٰی کا کامل نمونہ تھے۔رسول کریم ؐ نے فرمایا، حسن میری ہیبت اور سرداری کا وارث ہے اور حسین میری جرات اور سخاوت کا وارث ہے پیر سید ریاض حسین شاہ

ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے شہادت سیدنا امام حسن علیہ سلام کے عنوان پر منعقدہ تقریب سے خطاب راولپنڈی ( مریم صدیقہ ۔دیس نیوز ) سیدنا امام حسن علیہ سلام کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوکر دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ صلح امام حسن نے امت محمدیہ کو بہت بڑے فتنے سے بچالیا۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے شہادت سیدنا امام حسن علیہ سلام کے عنوان پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سید فیصل ریاض حسین شاہ ، سید نعمان ریاض حسین شاہ ، شیخ محمد قاسم ، قاری غضنفر علی ، محمد ریحان روفی، سید اظہر علی شاہ، مفتی محمد لیاقت علی ، مفتی رضوان انجم ، حافظ محمد اکبر، علامہ بشیر القادری ، راشد غوری اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے ا...
انٹرنیشنل, اہم خبریں

ایران کے شہر یزد میں بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاکستانی زائرین کی میتیں آج لائی جائینگی
*ایئر فورس کا سی 130 طیارہ نور خان ایئر بیس سے ایران کے لئے روانہ

اسلام آباد (دیس نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایران کے شہر یزد میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کی میتیں آج جمعہ سی 130 طیارے کے ذریعے وطن واپس لائی جائیں گی۔پاکستان ایئر فورس کا سی 130 طیارہ نور خان ایئر بیس سے ایران کے لئے روانہ ہو چکا ہے جو جمعہ سہ پہر ساڑھے تین بجے تک یزد ایئر پورٹ ایران پہنچے گا۔ پاکستانی زائرین کی میتیں رات کو ایران سے وطن واپس لائی جائیں گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ذاتی طور پر خود تمام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی بدقسمت بس میں سوار 51 مسافروں میں سے 28 پاکستانی زائرین جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ 23 زخمی ہیں اور 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے۔ یزد، ایران سے لاڑکانہ تک طویل فاصلے اور گرم موسم کی وجہ سے ایران میں پاکستان کے سفیر نے پاکستانی زائرین کی میتیں بذریعہ فضائی راستہ پاکستان بھجوانے کی سفارش ک...