انٹرٹینمنٹ

ہدایت کارہ عاصمہ بٹ نے پاکستان مسلم لیگ  کے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انٹرٹینمنٹ

ہدایت کارہ عاصمہ بٹ نے پاکستان مسلم لیگ  کے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

راولپنڈی ( مریم صدیقہ دیس نیوز)پاکستان کی معروف مصنفہ و ہدایت کارہ عاصمہ بٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویر کے صاحب زادہ ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری پر مبارکباد پیش کیعاصمہ بٹ فنکاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے نے گزشتہ روز ایم این اے بیریسٹر دانیال چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔جہاں ہر ایم این اے بیریسٹر دانیال چوہدری کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،اور کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر سینیئر فنکار شیبا بٹ،بابر ناصر اسلم،انجم عباسی،ارشد خان،حسیب،صفیہ،ممبران صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان ،رفعت عباسی،مسز ممتاز ملک و دیگر خواتین کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ بیرسٹر دانیال چوہدری نوجوانوں کے روشن مستقبل کی کامی...
معروف ہدایت کار و فلم ساز پرویز رانا کی چھٹی برسی جمعرات کو منائی گئی
انٹرٹینمنٹ

معروف ہدایت کار و فلم ساز پرویز رانا کی چھٹی برسی جمعرات کو منائی گئی

لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز پرویز رانا کی چھٹی برسی جمعرات کے روز منائی گئی۔پرویز رانا کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے۔ پرویز رانا نے 200 سے زائد فلموں میں ہدایت کاری کے جوہر دکھائے۔ان کی فلموں کا میوزک اور ڈائیلاگ بہت مقبول ہوئے۔ اپنے دور کے ممتاز ڈائریکٹر پرویز رانا 3 اکتوبر 1951 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے متعدد لازوال فلمیں تخلیق کیں۔پرویز رانا نے جہاں اپنے طویل فنی سفر کے دوران بہت سی سپر ہٹ فلمیں بنائیں وہیں فلم اسٹار شان، ریما سمیت بہت سے فنکاروں کو پنجابی فلموں میں پہلی بار متعارف بھی کرایا۔ پرویز رانا نے لالی ووڈ کو چراغ بہادر، چن بلوچ، سوہا جوڑا، طوفان، غنڈا ٹیکس، کنگ میکر، گاڈ فادر، ہمایوں گجر، وحشی گجر اور نصیبو سمیت 200 سے زائد فلمیں دیں۔پرویز رانا 25 جنوری 2017 کو حرکت قلب بند ہونے کی سے انتقال کر گئے تھے۔...
محبت اور ایڈجسمنٹ دو مختلف چیزیں ہیں، اداکارہ سویرا ندیم
انٹرٹینمنٹ

محبت اور ایڈجسمنٹ دو مختلف چیزیں ہیں، اداکارہ سویرا ندیم

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):ٹی وی اداکارہ سویرا ندیم کا کہنا ہے کہ شادی چاہے کسی عمر میں بھی کی جائے اگر آپ سمجھوتے کرنے کے تیار ہیں تو شادی کامیاب رہتی ہے۔گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ سویرا ندیم نے کہا کہ محبت اور ایڈجسمنٹ دو مختلف چیزیں ہیں،ایڈجسمنٹ کا تعلق آپ کی شخصیت سے ہوتا ہے اگر آپ 22 سال کے ہیں اور سمجھوتے کر سکتے ہیں تو آپ 32 سال کے ہوں یا 44سال کے ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا ،آپ شادی شدہ کامیاب زندگی گزار لیتے ہیں لیکن یہ ایڈجسمنٹ یا سمجھوتہ یک طرفہ نہیں ہوتا ،دونوں پارٹنر اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے محبت میں سمجھوتہ کرتے اور شخصی طور ترقی کرتے ہیں ۔ سویرا جو ان دنوں ڈرامہ بلاک بسٹر ڈرامہ ’’ جان جہان ‘‘میں کشور کا کردار نبھا رہی ہیں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کو کشور کے کردار کے لیے ’’جان جہان ‘‘ کی آفرپانچ چھ سال پہلے آئی ...
فیض میانداد کی مدبھری آواز الحمرا میلوڈیز میں نیا باب رقم کرگئی،طارق محمود چوہدری
انٹرٹینمنٹ

فیض میانداد کی مدبھری آواز الحمرا میلوڈیز میں نیا باب رقم کرگئی،طارق محمود چوہدری

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا طارق محمود چوہدری نے کہا ہے کہ الحمرا میلوڈیز کے اقدام کے وقت جو اہداف متعین کئے تھے، اس سے بڑھ کر مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الحمرا میلوڈیز کے تازہ ایڈیشن میں موسیقی کے ستارے پوری آب و تاب سے چمکتے رہے ہیں۔ مشہور و معروف گلوکار فیض میانداد کی مدبھری آواز الحمرا میلوڈیز میں نیا باب رقم کرگئی۔اسی طرح علی مولا، تو کجا من کجا،کالی کالی زلفوں و دیگر قوالیوں نے بھی پروگرام کو چار چاند لگادیئے۔ طارق محمود چوہدری نے کہاکہ الحمرا بک کارنر بھی الحمرا میلوڈیز کے ساتھ مستقل سگمنٹ بن چکا ہے جس سے کتاب کلچر کو فروغ مل رہا ہے۔...
معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ضیا سرحدی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
انٹرٹینمنٹ

معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ضیا سرحدی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ضیا سرحدی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی۔1914 میں پشاور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام فضل قادر سیٹھی تھا جن کا کیریئر برصغیر کی فلم انڈسٹری کا سنہری دور سمجھا جاتا ہے۔ بطور ہدایت کاروہ اپنی فلموں ہملوگ (1951)، فٹ پاتھ (1953) اور تہگزار (1960) کے لیے مشہور تھے۔ اسکرین پلے رائٹر کے طور پران کی مشہور فلموں میں صرف لیڈیز، ایلان، بیٹی اور لاکھوں میں ایک شامل ہیں۔ ایک “غیر وابستہ مارکسسٹ” کے طور پر بیان کیا گیا، ان کی فلمیں اس دور کے سماجی مسائل سے نمٹنے کے لیے مشہور تھیں۔ مثال کے طور پر ان کی فلم فٹ پاتھ ہندوستان میں 1950 کی دہائی میں اخلاقی جرم کے مسائل سے نمٹتی تھی۔ ان کا انتقال 27 جنوری 1997 کو کراچی میں ہوا۔ وہ معروف ٹیلی ویژن اداکار خیام سرحدی کے والد اور اداکارہ ژالے سرحدی کے دادا تھے۔...