موٹروے پولیس اور خاتون کا معاملہ خاتون کا 14 روزہ جوڈیشنل ریمانڈ جیل روانہ ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر2 مئی تک ملتوی کر دی ہے تفصیلی خبروں کو پڑھنے کے لئے نیچے شائع ہیں
اے آرساگر بیورو چیف راولپنڈیراولپنڈی (دیس نیوز +آئی این پی)موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی،گاڑی سے ٹکر مارنے کا معاملہ،علاقہ مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت نے گرفتار خاتون کو 14 روزر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ممتاز ہنجرا نے موٹر وے پولیس کے ساتھ جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکار کو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتار خاتون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے عدالت نے پولیس کی جانب سے خاتون کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ خاتون ہونے کے ناطے انہیں پولیس حراست میں نہیں رکھا جا سکتا عدالت نے خاتون کو جیل بھجوانے سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے اس کا طبی معائنہ کروانے کا بھی حکم دیا ہے مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر محمد افضل نے گزشتہ روزخاتون فرح زہرہ کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے پرچہ ریما...