مقامی خبریں

راولپنڈی میں 70 نجی ہاؤسنگ سکیمیں آر ڈی اے سے منظور شدہ ہیں جبکہ 72 انڈر پراسس ہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے قتل ‘قبضہ’ فائرنگ سمیت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 383 کو لیگل نوٹسز، 218 چالان، 212 ایف آئی آرز، 184 دفاتر کو سیل کیا گیا جبکہ 129 درخواستیں FIA سائبر کرائم کو ایف آئی آر رجسٹر کرنے کے لئے جمع کروائی گی کیمشنر راولپنڈی
اہم خبریں, مقامی خبریں

راولپنڈی میں 70 نجی ہاؤسنگ سکیمیں آر ڈی اے سے منظور شدہ ہیں جبکہ 72 انڈر پراسس ہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے قتل ‘قبضہ’ فائرنگ سمیت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 383 کو لیگل نوٹسز، 218 چالان، 212 ایف آئی آرز، 184 دفاتر کو سیل کیا گیا جبکہ 129 درخواستیں FIA سائبر کرائم کو ایف آئی آر رجسٹر کرنے کے لئے جمع کروائی گی کیمشنر راولپنڈی

*غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف گرینڈ آپریشن، کام اسطرح کیا جائے کہ اس کا اثر دیرپا رہے۔انجینئر عامر خٹک راولپنڈی گلزار ساقی دیس نیوز *غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ خریدنے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہے-کمشنر راولپنڈیراولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا عندیہ دیتے ہوئے آر ڈی اے کو ہدایت کی کہ بار بار یہ آپریشن کرنے کے بجائے اسے ایک بار ہی اس انداز سے سرانجام دیا جائے کہ اسکے بہترین اور دیر پا نتائج ہوں۔ انہوں نے ہدیت کی کہ وہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اپنی لسٹ ری ویرفائی کر لیں ۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ آرڈی اے اپنی ختمی لسٹ میں تمام تر تفصیلات درج کریں اور دیگر متعلقہ محکموں سے ویریفائی کرنے کے بعد ختمی لسٹ مرتب کرے تاکہ آپریشن کے دوران کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ختمی لسٹ کو ہر طرح سے مکمل اور شفا...
مقامی خبریں

راولپنڈی(آئی این پی )عید کے موقع پر معمولی جرائم میں ملوث45ملزمان اڈیالہ جیل سے رہا کر دیے گیے۔ملزمان کی رہائی ڈسٹرکٹ سیشن جج کے دورہ کے موقع پر کی گئی ۔منگل کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام اباد ویسٹ محمد اعظم خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔اور قیدیوں کے جیل معاملات چیک کیے ۔اپنے جیل دورے کے دوران فاضل جج نے 45 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا۔تمام قیدی معمولی جرائم میں ملوث تھے۔اور اڈیالہ جیل میں قید تھے
فاضل جج کے حکم کے بعد قیدیوں کوقانونی کاروائی کے بعد رہا کر دیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی(آئی این پی)کرایوں سے زائد پیسے بٹورنے پر ٹرانسپورٹروں کو مجموعی طور پرسوا3لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے 27 گاڑیاں بند کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر سیکریٹری آر ٹی اے راولپنڈی راشد علی نے مقرر کردہ کرایوں سے زائد پیسے بٹورنے پر ٹرانسپورٹروں کو مجموعی طور پرسوا3لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے 27 گاڑیاں بند کردیں سیکریٹری آر ٹی اے کے مطابق کرایوں کی مقررہ شرح کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹروں کو 3لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائدکرنے کے علاوہ 27 گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیاانہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ کرائے ناموں کے مطابق ٹکٹ حاصل کریں سفر کے لئے معذور افراد کو 50 فیصد اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو 60 فیصد کے رعایت پر ٹکٹ کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مستحق افراد شناختی کارڈ دیکھا کر رعایت پر ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی دانشمندی پیپلز پارٹی نے سینٹ کی چیئرمین شپ بلا مقابلہ حاصل کر لی سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین جبکہ سیدال خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے اسحاق ڈار قائد ایوان منتخب جب کہ 41 نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیے
انٹرنیشنل, اہم خبریں, مقامی خبریں

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی دانشمندی پیپلز پارٹی نے سینٹ کی چیئرمین شپ بلا مقابلہ حاصل کر لی سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین جبکہ سیدال خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے اسحاق ڈار قائد ایوان منتخب جب کہ 41 نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیے

آسلام آباد (سید گلزار ساقی  دیس نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اصف علی زرداری کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کی اہم سیٹیں پیپلز پارٹی نے حاصل کر لی سینٹ کے چیئرمین کہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ سینٹ کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما سیدال ناصر خان منتخب ہوئے ہیں دونوں شخصیات کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہ تھا جس وجہ سے سینٹ میں پریزائیڈنگ افیسر اسحاق ڈار نے سید یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین اور سیدال خان ناصر کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے شدید احتجاج بھی کیا اور کہا کہ خیبر پختون خواہ کے سینٹ کے انتخابات تک تمام سینٹ کے ملکی تاریخ کے 9 واں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات ملتوی کیے جائیں ادھر نو منتخب سینیٹرز میں سے 4...
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقات کی شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان کو آر پی او نے نقد رقم اور تحائف دئیے۔ شہدا ء پولیس کے اہل خانہ اور ہماری فیملی کا حصہ ہیں آر پی او راولپنڈی
اہم خبریں, مقامی خبریں

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقات کی شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان کو آر پی او نے نقد رقم اور تحائف دئیے۔ شہدا ء پولیس کے اہل خانہ اور ہماری فیملی کا حصہ ہیں آر پی او راولپنڈی

راولپنڈی( سید گلزار ساقی دیس نیوز) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ملاقات میں شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان موجود تھے، آر پی او نے شہید کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور عید کے موقع کی مناسبت سے نقد رقم کی صورت میں تحائف بھی دئیے۔ شہدا ء پولیس کے اہل خانہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں جنہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا ہر ممکن طریقے سے خیال رکھا جائے گا، آر پی او بابر سرفراز الپا تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ضلع راولپنڈی کے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی،ملاقات میں شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان موجود تھے۔ شہید کانسٹیبل محمد رفیق سال 2004تھانہ آر اے بازار تعیناتی کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے لیے چک جلال دین کے  علاقہ  میں مو...
چاند نظر آگیا عید کل 10 اپریل 2024 کو عید ھوگی چرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
اہم خبریں, مقامی خبریں

چاند نظر آگیا عید کل 10 اپریل 2024 کو عید ھوگی چرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

اسلام آباد دیس نیوز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین عبدالخبیر آزاد نے شوال المکرم 1445ھجری کا چاند نظر آگیا ان خثکا اظہار  سید محمد عبدالخبیر ازاد چرمین مرکزی رویت ہلال پاکستان ماہ شوال المکرم 1445 ہجری کے چاند کی رویت کا  فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس  زیر صدارت وزارت مذہبی ہوں گے عبدالخبیر نے کی پاکستان کوسار کمپلیکس بعد سیکرٹرٹ اسلام اباد میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور دونوں رویت ہلال کمیٹی اسلام اباد کے جو ارکان شریک ہوئے ان کے اسمائے گرامی یہ ہے مفتی فضل جمیل رضوی علامہ ڈاکٹر حسین اکبر مولانا حافظ عبدالغفور مولانا یاسین ظفر ڈاکٹر حسین نعیمی مفتی فیصل احمد قاری عبدالروزف مدنی مولانا عبدالمالک بروحی مفتی یوسف کاشمیری مفتی علی اصغر عطاری مفتی ضمیر احمد صادق پیر سید شاہد علی گیلانی مفتی قاری مہر اللہ مولانا اشرف علی ص...
عید پر اپنے گھر نہ جانے دینے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے پر دو بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی مرنے والی کے دو بچے جن کی عمریں بالترتیب پانچ سال اور چھ ماہ ہے
مقامی خبریں

عید پر اپنے گھر نہ جانے دینے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے پر دو بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی مرنے والی کے دو بچے جن کی عمریں بالترتیب پانچ سال اور چھ ماہ ہے

واہ کینٹ (دیس نیوز) تھانہ صدر واہ کی حدود نواب آباد میں جوانسال خاتون کی خودکشی دو کمسن بچوں کی ماں 26 سالہ شادی شدہ خاتون نے غربت سے تنگ آکر خود کشی کر لی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے گنجان آباد علاقہ نواب آباد مارکیٹ سے منسلک گلی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون دو بچوں کی ماں صفہ بی بی زوجہ جاوید خان نے غربت سے تنگ آکر گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زند گی کا چراغ گل کر لیا خاتون نے دروازے کے ساتھ بندھے لوہے کے سریے میں ازاربند باندھا اور لٹک گئی مہنگائی اور بڑھتی غربت کی وجہ سے میاں بیوی میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا خاوند جاوید خان انوار چوک ہوٹل میں دیہاڑی پر کام کرتا تھا اطلاع ملنے پر اے ایس پی ٹیکسلا سرکل، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کئے پولیس کے مطابق میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا کہ وہ عید...
عید کے موقع پر  موٹر وے  لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی ایم ٹیگ رجسٹریشن کرائیں رش سے بچیے ایکسپریس لین بغیر رکے  بغیر انتظار کے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوں ترجمان  ون نیٹ ورک موٹروے
اہم خبریں, بزنس, سائنس اور ٹیکنالوجی, مقامی خبریں

عید کے موقع پر  موٹر وے  لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی ایم ٹیگ رجسٹریشن کرائیں رش سے بچیے ایکسپریس لین بغیر رکے  بغیر انتظار کے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوں ترجمان  ون نیٹ ورک موٹروے

۔ صارفین "ایم ٹیگ ون نیٹ ورک " موبائل ایپلیکیشن کا استعمال کر کے ری چارج بھی کر سکتے ہیں اسلام آباد ( سید گلزار ساقی دیس نیوز)   اسلام آباد موٹر وے پر ایم ٹیگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ عید کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کی طرف سفر کرنے والے شہری موٹر وے پر لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں کی ایم ٹیگ رجسٹریشن کرائیں تاکہ رش سے بچیں اور ایکسپریس لین کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی انتظار کے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوں۔ گزشتہ روز ون نیٹ ورک کمپنی کے زیر اہتمام اسلام آباد موٹروے ایم ٹو پر گاڑیوں میں ایم ٹیگ لگانے کی  آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ون نیٹ ورک کے مطابق موٹر ویز کے داخلی و خارجی راستوں پر صارفین کو سہولت دینے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایم ٹیگ کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔ صارفین "ایم ٹیگ ون نیٹ ورک " موبائل ای...
مقامی خبریں

)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزدملزم کو الزام ثابت ہونے پر9سال قید اور80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزدملزم کو الزام ثابت ہونے پر9سال قید اور80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی تھانہ گوجرخان پولیس نے گزشتہ سال ریحان شاہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ9-C کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم سے1520 گرام چرس برآمد گی کا الزام تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو9 سال قید اور80 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی۔
اہم خبریں, مقامی خبریں

  پمز ہسپتال کے بعض حصوں کی نجکاری پر سخت تشویش فیصلہ ملکی مفاد کے خلاف ھے شمس الرحمن سواتی

پمز کے پتھیالوجی , لیبارٹری اور ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کی نجکاری کا پروگرام غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے   ملک اعظم راولپنڈی( دیس نیوز )نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمٰن سواتی میڈیا کوآرڈینیٹر  ملک اعظم نے  پمز ہسپتال کے بعض حصوں کی نجکاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے مفاد کے خلاف فیصلہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شمس الرحمان سواتی نےکہا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیاں کم کرنے کی بجائے قومی اثاثے فروخت کررہے ہیں۔  پمز کے پتھیالوجی , لیبارٹری اور ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کی نجکاری کا پروگرام غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے . انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلیئےغربت اور مہنگائی کے باعث دو وقت کا کھانا ممکن نہیں رہا۔ انہیں علاج کیلئے بھیڑیوں کے حوالے کرنا سفاکیت کی انتہا ہے ۔عوام اس اقدام کے خلاف مزاحمت کریں۔ شمس الرحمٰن  سواتی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہ...