مقامی خبریں

، مسلم لیگ ن کی نوجوان قیادتِ پاکستان کو عظیم سلطنت بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کرے گی بیرسٹر دانیال چوہدری کو مبارکباد۔۔ نعیم پاشا
مقامی خبریں

، مسلم لیگ ن کی نوجوان قیادتِ پاکستان کو عظیم سلطنت بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کرے گی بیرسٹر دانیال چوہدری کو مبارکباد۔۔ نعیم پاشا

راولپنڈی ( مریم صدیقہ دیس نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر یوتھ ونگ راولپنڈی نعیم پاشا نے کہا کہ نوجوان پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہیں، آج پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی کی منازل طے کررہا ہے، مسلم لیگ ن کی نوجوان قیادتِ پاکستان کو عظیم سلطنت بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کرے گیانھوں نے یہ بات ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر یوتھ ونگ کے عہدیداران نے نعیم پاشا کی قائدانہ صلاحیتوں اور خدمات کو بے حد سراہا۔نعیم پاشا نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ بچپن سے شروع ہونے والا سفر آج نوجوانی میں بھی رواں دواں ہے۔ملک و پارٹی سے وفاداری میری اولین ترجیح ہے۔ ہر مشکل دور میں پاکستان کو مشکلات سے نجات دلانے میں ن لیگ کے ورکرز کا کردار نمایاں رہا ہے۔ن ل...
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس راولپنڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے طلباء سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں ربیع الاول کی مناسبت سے”عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم”کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی
مقامی خبریں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس راولپنڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے طلباء سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں ربیع الاول کی مناسبت سے”عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم”کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی

راولپنڈی ( مریم صدیقہ دیس نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس راولپنڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے طلباء سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں ربیع الاول کی مناسبت سے"عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم"کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کی میزبان ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مسز نسرین اختر مرزا تھیں۔تقریب میں کالج و یونیورسٹیز سے وابستہ اساتذہ ،طلبا و طالبات، ادبی و مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جب کہ صدر مجلس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اطہر قسیم گریجویٹ کالج سیٹلائیٹ ٹاؤن اور ڈاکٹر امتیاز احمد مدنی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔طلبا و طالبات کے مابین نعتیہ کلام پر مشتمل مقابلہ ہوا۔جن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا وطالبات ک...
سپیشل سیکرٹری  ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طیب فرید کا دورہ  آر ڈی اے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے  آر ڈی اے کے  پراجیکٹس بشمول راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے، میٹرو بس کوریڈور کی بحالی،  کورال چوک کے قریب جوائنٹ چیک پوسٹ کی تزئین و آرائش اور دیگر  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
اہم خبریں, مقامی خبریں

سپیشل سیکرٹری  ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طیب فرید کا دورہ  آر ڈی اے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے  آر ڈی اے کے  پراجیکٹس بشمول راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے، میٹرو بس کوریڈور کی بحالی،  کورال چوک کے قریب جوائنٹ چیک پوسٹ کی تزئین و آرائش اور دیگر  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

راولپنڈی( سید گلزار ساقی دیس نیوز) راولپنڈی  (  دیس نیوز ) سپیشل سیکرٹری  ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طیب فرید نے آج   راولپنڈی ڈویلپنٹ اٹھارٹی  کا دورہ کیا اور اس موقع پر آر ڈی اے کانفرنس روم میں ایک اجلا س منعقد ہوا۔  ترجمان  آر ڈی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ   نے سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ کو   آر ڈی اے کے منصوبوں اور اقدامات کے حوالے  سے مکمل بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے آر ڈی اے کے پراجیکٹس بشمول راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے، میٹرو بس کوریڈور کی بحالی،  کورال چوک کے قریب جوائنٹ چیک پوسٹ کی تزئین و آرائش اور دیگر  کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔  سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ  اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طیب فرید نے  آر ڈی اے کے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ راولپنڈی ترقی اور بہتری کے لیے مزید جرات مندانہ اقدامات کیے جائیں۔  انہوں...
  آر پی او سرفراز الپاء اور آے ڈی آئی جی ملک نعیم نے کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے ضلع اٹک کے اہلکاروں کو رینک لگائے
مقامی خبریں

  آر پی او سرفراز الپاء اور آے ڈی آئی جی ملک نعیم نے کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے ضلع اٹک کے اہلکاروں کو رینک لگائے

۔ترقی پانے والوں میں کامران علی،ثاقب جلیل،وسیم اقبال خٹک،اور  عقیل عباس شامل ہیں۔آر پی او راولپنڈی نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا راولپنڈی( گلزار ساقی دیس نیوز ) ریجنل پولیس دفتر اور رینج ریزروراولپنڈی میں تعینات کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے ضلع اٹک کے اہلکاروں کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے رینک لگائے،ترقی پانے والے اہلکار مزید محنت اور جذبے کے ساتھ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں اور محکمہ پولیس کی مثبت شناخت کو قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آر پی اوبابر سرفراز الپا تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس دفتر اور رینج ریزروراولپنڈی میں تعینات کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پرترقی پانے والے ض...
مقامی خبریں

میلادالنبی ﷺ بڑی عظمتوں ،رفعتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے ،رب کائنات نے اپنی سب سے عظیم ارفع و اعلی نعمت ہے عامر صدیقی 

راولپنڈی( دیس نیوز ) مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے ناظم اطلاعات محمد عامر صدیقی نے کہا ہے میلادالنبی ﷺ بڑی عظمتوں ،رفعتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے ،رب کائنات نے اپنی سب سے عظیم ارفع و اعلی نعمت ہمیں ولادت مصطفی ﷺکی صورت میں  عطافرمائی،آپکی آمد کی خوشیاں منانا مومنوں کا شیوہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بزم عطائے مصطفی ﷺمحلہ شاہ خالد کمال آباد کے زیر اہتمام 20ویں سالانہ عظیم الشان محفل بعنوان نور کی رم جھم مورخہ 13ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء منعقدہ محفل کے سلسلہ میں چوہدری غضنفربیگ و ان کے اراکین سے گفتگو میں کیا جس کی صدارت پیر سید انوار حسین شاہ ہمدانی ،زیر سرپرستی علامہ محمد ابرار نقشبندی ،نقابت کامران حسین تبسم نوری ،زیر قیادت علامہ غلام محمد چشتی ،تلاوت قاری غزوان نعیمی فرمائیں گے ،خصوصی خطاب غلام حسنین قادری ہوگا ،حافظ عاصم معصومی ،محمد جمیل ،ذیشان قادری ،محمد ابوبکر ص...
مقامی خبریں


راولپنڈی کینٹ  بورڈ کا 30 ستمبر تک ٹیکس واجبات کی ادائیگی پر 15فیصد رعایت کا اعلان
شہریوں کو واجبات جمع کرانے میں بہتر ین سہولت فراہم کی جائے سی ای او سید علی عرفان رضوی

راولپنڈی ( دیس نیوز)راولپنڈی کینٹ بورڈ کا30ستمبرتک ٹیکس واجبات کی ادائیگی پر 15فیصد رعایت کا اعلان شہریوں کو واجبات جمع کرانے میں بہتر ین سہولت فراہم کی جائے سی ای او سیدعلی عرفان رضوی سی ای او سید علی عرفان رضوی کی ہدایات پر راولپنڈی کینٹ بورڈ نے 2024/25کے لئے کینٹ کے رہائشیوں کو پراپرٹی ٹیکس،پانی،صفائی چارجزکے واجبات کی ادائیگی پر 15فیصد رعایت کا اعلان کردیا 30 ستمبر2024 تک ٹیکس جمع کرانے والے رہائشی مستفید ہوسکیں گے اس ضمن میں راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ کیجا نب سے بل تقسیم کئے جا چکے ہیں اگر کسی کو بل وصو ل نہیں ہو ا تو دفتر ہذا سے بل وصول کر سکتا ہے لہذا عوا م النا س سے اپیل ہے کہ اپنا قو می فر یضہ نبھا ئیں اور اس نا در مو قع کا فا ئدہ اُٹھا تے ہو ئے اپنے ٹیکس و دیگروا جبا ت جمع کرا ئیں بصورت دیگر کینٹ بورڈ عدم ادائیگی واجبات پر قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مجاز ہو گاجو کہ موجودہ نافذ ...
مقامی خبریں

اتباع رسول ﷺ کامیابی کا زینہ ہے ، ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار جاوید سلہریا

آقائے دوجہاں تاجدار مدینہ حضور بنی کریم ﷺ کا جشن ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائےگا ایس ایچ اور تھانہ آرے بازار ملک جاوید سلہریا سے مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے صدر سید قاسم حسنین شاہ اور ناظم اطلاعات محمد عامر صدیقی ملاقات کر رہے راولپنڈی (دیس نیوز) اتباع رسول ﷺ کامیابی کا زینہ ہے اللہ اور اسکے محبوب ﷺکے ذکر کی محافل میں شرکت باعث رحمت و برکت ہیں جلوس عید میلاد النبی ﷺ میں مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ سے رابطے میں رہیں گے اور جلوس عیدمیلاد النبی ﷺ کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایس ایچ اور تھانہ آرے بازارملک جاوید سلہریا نے مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے صدر سید قاسم حسنین شاہ اور ناظم اطلاعات محمد عامر صدیقی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آقائے دوجہاں تاجدار مدینہ حضور بنی کریم ﷺ کا جشن ولادت مذہ...
اہم خبریں, مقامی خبریں

ہولی فیملی ہسپتال ابتظامیہ کی اقربا پروری نے ہسپتال میں کام کرنے والے وینڈرز کو فاقوں پر مجبور کردیا

راولپنڈی(دیس نیوز)ہولی فیملی ہسپتال ابتظامیہ کی اقربا پروری نے ہسپتال میں کام کرنے والے وینڈرز کو فاقوں پر مجبور کردیا متعلقہ افسران اور عملہ نے اپنے مبینہ زاتی مالی مفادات کو حاصل کرنے کےلیے حکومتی ای پیڈ پالیسی کو بھی نظرانداز کردیا جن وینڈرز سے معاملات طے ہیں صرف انہیں بائی ہینڈ ڈیمانڈ فراہم کرکے دیگر وینڈرز کا۔معاشی قتل جاری زرائع کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال کے پرچیز ڈیپارٹمنٹ میں روزانہ لاکھوں روپے کے خفیہ معاملات طے کیا جارہے ہیں حکومت نے تمام کام آن لائن کیے ہوئے ہیں جس کے مطابق تمام وینڈرز کو ای میل کے زریئے ڈیمانڈ  فراہم کرنا لازمی ہے تاکہ میرٹ پر کام دیا جاسکے اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو تاہم زرائع نے بتایا کہ پرچیز ڈیپارٹمنٹ قانون اور حکومتی پالیسی کو یکسر نظراناد کیے ہوئے ہیں اور صرف جند منظور نظر اور ؛ تعاون؛  کرنے والے وینڈرز کو خفیہ طور پر کروڑوں روپے کا کام دیا جارہاہے...
اہم خبریں, مقامی خبریں


پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرگرم چوری شدہ گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد، اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (دیس نیوز)  پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ خضر حیات ھیڈکانسٹیبل  نے چوری شدہ گاڑی جبکہ انیس قمر سب انسپکٹر نے موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواۓ۔ مختلف کاروائیوں میں اشتہاری مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار کئے گۓ اور 03 گمشدہ شدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔...
مقامی خبریں

راولپنڈی کینٹ بورڈ کی شجرکاری مہم جاری ابتک 4 ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں سی ای او سید علی عرفان رضوی

http://daisnews.com.pk راولپنڈی (دیس نیوز) راولپنڈی کینٹ بور ڈ کی شجر کاری مہم جاری ابتک4ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں سی ای او سید علی عرفان رضوی راولپنڈ ی کینٹ بورڈ ہارٹی کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام رواں موسم بہار کی شجرکاری مہم بڑے زور و شور سے جاری ہے تمام پودے ہارٹیکلچر کے بنائے گئے ڈیزائن کے مطابق مخصوص اور مجوزہ جگہوں پر لگائے گئے ہیں ترجمان کینٹ بورڈ کے مطابق گرین بیلٹس کے علاوہ مال روڈ، ویسٹر یج، راجہ اکرم روڈ،مصریال روڈ، شیر خا ن روڈ اور چاکرہ کے علاقوں، شاہراہوں کی درمیانی پٹی،نالوں کے کناروں اور کھلے میدانوں میں لگائے جاچکے ہیں سی ای او سید علی عرفان رضوی کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں میں زیادہ تر ماحول دوست سدا بہار اور سر سبز رہنے والے، پھول دار اور پھل دار پودے شامل ہیں۔ اس شجرکاری مہم کے نتیجے میں نہ صرف کینٹ کے علاقوں کی شادابی اور خوبصورتی میں اضاف...