سال 2023 میں ریپ کے کل 6624 کیسز رپورٹ ہوئے، جو کہ 2022 میں رپورٹ ہونے والے 5890 کیسز سے 12 فیصد زیادہ ہے۔ فیصل آباد 728 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، اس کے بعد لاہور (721) اور سرگودھا (398) ہیں
غیرت کے نام پر قتل کے 120 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں رحیم یار خان (9)، جھنگ (8) اور راجن پور (8) زیادہ متاثرہ علاقے ہیں
رپورٹ سید گلزار ساقی
اسلام آباد(دیس نیوز)سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے خواتین پر تشد ،ذیادتی ، اغواء اور غیرت کے نام پر قتل کے رپورٹ شدہ کیسز سے متعلق تحقیقی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔
پنجاب میں خواتین پر تشدد کے 10 ہزار 201 کیسز ،
2023 سندھ میں تشدد کا تقریباً ایک کیس یومیہ رپورٹ ہوا۔
سال 2023 میں خواتین پرتشدد کے مقدمات کی تعداد 10,201 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ 2022 میں رپورٹ ہونے والے 8787 کیسز سے 16 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے
کہ صوبے کے تمام اضلاع میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں،
تاہم لاہور سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں 1464 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد شیخوپورہ (1198) اور قصوری (877) کا نمبر آتا...