کھیل

محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے
انٹرنیشنل, کھیل, مقامی خبریں

محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے خالی عہدہ پر نگران وزیراعلی محسن نقوی نے چیئرمین کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ 37 چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین نجم سیٹھی بھی نگران وزیراعلی کے عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے محسن نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے چیف سلیکٹر اور دیگر سٹاف سے کرکٹ بورڈ جا کر ملاقاتیں کی اور کئی پروجیکٹ پر کام چیک کیا اور کچھ کام رکوا دیے محسن نقوی نے کرکٹ کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے اور ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کرکٹ بورڈ میں اور کھلاڑیوں کے درمیان فقدان کے خاتمے کے لیے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے...
ویسٹ انڈین بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا
کھیل

ویسٹ انڈین بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مردوں کے برابر تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹرز کے لیے کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا، مرد کرکٹرز کے مساوی تنخواۃ یقینی بنانے کا وعدہ کرلیا۔ ماضی قریب میں نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ جیسے ممالک نے صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے مردو اور عورتوں کی تنخواہوں کو برابر کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ بھی ایسا کرنے جارہا ہے۔ 25 جنوری کو ایک نئی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو ان کی صنف سے قطع نظر، یکساں تنخواہ فراہم کرنے کی جانب قدم بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی جانب سے اس ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔ سی ڈبلیو آئی کے صدر ڈاکٹر کشور شیلو نے کہا کہ صنفی بنیادوں پر تنخواہ میں مساوات کو یقینی بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ میں خواتین کرکٹرز کی بے پناہ شر...
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کرفتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی
کھیل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کرفتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

ایسٹ لندن۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 26 ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان حاصل کر لیا ، شاہ زیب خان کو 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ، شمائل حسین نے 54 رنز بنائے ، عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ ڈی میں اپنے تینوں میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست رہی ۔ ہفتہ کو ایسٹ لندن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، لاچلان سٹیکپول 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین ، تین جبکہ نوید احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں پاکستان انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 25....