کھیل

اہم خبریں, کھیل

پنجاب پولیس کا ایک اور اعزاز،  02 پولیس جوان لاہور قلندر کی کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب

لاہور دیس نیوز ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عمران عارف اور اینٹی رائٹ کے محمد شعیب لاہور قلندر کے ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے۔ دونوں کھلاڑی زمبابوے میں منعقدہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دونوں کھلاڑیوں ، کوچ ندیم عباس اور لائیزون آفیسر انسپکٹر سلیم جٹ کی ملاقاتپیٹرن کرکٹ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود موقع پر موجود ۔آئی جی پنجاب نے دونوں کانسٹیبلز کو لاہور قلندر کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے پر مبارک باد دی۔ پولیس کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ کیکئے منتخب ہونا قابل فخر ہے ۔ آئی جی پنجابپنجاب پولیس کے اتھلیٹس مختلف سپورٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور ایسے باصلاحیت اتھیلیٹس کی بہترین ٹریننگ اور حوصلہ افزائی کیلئے  مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی جی پن...
کھیل

وفاقی وزارتِ تعلیم کے زیراہتمام گرلز سپورٹس کارنیوال 2024ء ملک بھر بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان 4000 سے زائد طالبات 7مختلف کھیلوں میں حصہ لینگی

اسلام آباد(مریم صدیقہ ۔ سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزارتِ تعلیم کے زیراہتمام گرلزسپورٹس کارنیوال2024ء کی تمام تیاریاں مکمل، ملک بھر بشمول آزاد کشمیر وگلگت بلتستان 4000سے زائد طالبات 7مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے کل 17اکتوبر تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ میگا ایونٹ 18تا20اکتوبرپاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ملک بھر سے بیڈمنٹن میں 42، ٹیبل ٹینس میں 36، اتھلیٹکس میں 27، والی بال میں 24، باسکٹ بال میں 20، فٹ بال میں 14اور ٹینس میں 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ وزارت تعلیم کے سنیئر جوائنٹ سیکرٹری وچیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اورفیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے اشتراک سے منعقد ہونے والے گرلز سپورٹس کارنیوال سے پاکستان کا حقیقی ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی اور قوم کی بیٹیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موق...
انٹرنیشنل, کھیل

راجہ مارشل آرٹس کی 8 رکنی ٹیم ایران میں ہونے والے “فرسٹ سوکیوکشن کراٹے ایشیا ٹورنامنٹ” میں شرکت کے لئے ایران پہنچ گئیں

راولپنڈی ( دیس نیوز ) راجہ مارشل آرٹس کی 8 رکنی ٹیم ایران میں ہونے والے "فرسٹ سوکیوکشن کراٹے ایشیا ٹورنامنٹ" میں شرکت کے لئے ایران روانہ ہو گئی آج (بروز جمعرات) سے ایران میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ کی قیادت میں مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کا 8 رکنی دستہ پاکستان کی نمائندگی کرے گا کھلاڑیوں کا یہ وفد گزشتہ روز سوکیوکشن فیڈریشن اور NAKO ایشیا کے صدر شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ کی قیادت میں ایران روانہ ہوگیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
اہم خبریں, کھیل

نیشنل پریس کلب کیرم ٹورنامنٹ 2024ء اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی نے جیت لیا

مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈاکٹر سہیل آفتاب تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے اسلام آباد(دیس نیوز) نیشنل پریس کلب کیرم ٹورنامنٹ 2024ء اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی نے جیت لیا، فائنل میں رضوان خان اور راجہ ظفر سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار، فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈاکٹر سہیل آفتاب تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے،پہلا انعام اظہار الحق خان نیازی اور توصیف عباسی کی ٹیم ، دوسرا انعام رضوان خان اور راجہ ظفر کی ٹیم جبکہ تیسراانعام شکیل پسوال اور زاہد مشوانی نے حاصل کیا، اس موقع پر صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور ممبر گورننگ باڈی این پی سی نوید شیخ سمیت ...
اہم خبریں, کھیل, مقامی خبریں

چیمپینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں،بھارتی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی بہترین ماحول فراہم کریں گے، سی پی او راولپنڈی

رسجا کے ممبران اور عہدیداروں نے کرکٹ سٹیڈیم میں سی پی او راولپنڈی کا استقبال کیا ،راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات کو انٹرنیشنل اداروں نے سراہا، پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد کروڑوں میں ہے، راولپنڈی میں نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا کامیاب انعقاد ہوا رپورٹ ( سید گلزار ساقی۔ دیس نیوز ) تصاویر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے میٹنگ، ایس پی راول فیصل سلیم بھی سی پی او کے ہمراہ تھے، رسجا چیئرمین شکیل اعوان، صدر ناصر راجہ، سینئر نائب صدر صالح مغل، جنرل سیکرٹری طاہر نصیر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری فرحان جعفری، سیکرٹری اطلاعات عاصم ریاض اور ممبران ملاقات میں شریک تھے، رسجا کے ممبران اور عہدیداروں نے کرکٹ سٹیڈیم میں سی پی او راولپنڈی کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،راولپنڈی پولیس کے سیک...
اہم خبریں, کھیل

کشمیر سپریم لیگ(کے ایس ایل) کی تیاریاں زورووشور سے جاری، لانچنگ تقریب 3ستمبر 2024 کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل جبکہ افتتاحی میچ 4نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا

راولپنڈی( سپورٹس رپورٹر)کشمیر سپریم لیگ(کے ایس ایل) کی تیاریاں زورووشور سے جاری، لانچنگ تقریب 3ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل جبکہ افتتاحی میچ 4نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، شاہدآفریدی کے ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر اور معین خان ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر ، پہلے ایڈیشن میں 6ٹیمیں جلوہ گر ہونگی۔کے ایس ایل کے چیئرمین مسعود احمد خان نے بتایا کہ کے ایس ایل کا سلوگن ''لیگ فارپیس'' ہے، کشمیر سپریم لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6ٹیمیں مظفرآباد فالکنز، باغ رائلز، راولاکوٹ نائٹس، میرپور سٹالینز، کوٹلی لائنز اور گلگت بلتستان یونائیٹڈ حصہ لیں گے۔ لیگ کی لانچنگ 3ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں وفاقی وزیرداخلہ وچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارلحق مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کی آمد بھی متوقع ہے۔ لیگ کا انعقاد 4سے 20نو...
اہم خبریں, کھیل

کراچی میں منعقدہ 28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے چیمپئن شپ کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد پر پاکستان نیوی، KGC اسٹاف اور منتظمین کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے فاتحین کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد بھی کراچی ( دیس نیوز)رائل پام گالف کلب کے احمد بیگ نے بالآخر 28ویں سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ مارگلہ گرینز گالف کلب کے مسٹر محمد شبیر پروفیشنل کیٹگری میں رنر اپ رہے۔ چار روزہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب  خوبصورت کراچی گالف کلب (KGC) میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے چیمپئن شپ کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد پر پاکستان نیوی، KGC اسٹاف اور منتظمین کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے فاتحین کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے اس کھیل کے ...
لاھور ٹی 20 میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 7 ھزار سی لیکر 300 روپے مقرر کی گئی ہے سب سے مہنگے ٹکٹ vvip اور انکلیوز کے ہیں میچز 22 سے 17 اپریل 2024 تک ھونیگے
انٹرنیشنل, اہم خبریں, کھیل

لاھور ٹی 20 میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 7 ھزار سی لیکر 300 روپے مقرر کی گئی ہے سب سے مہنگے ٹکٹ vvip اور انکلیوز کے ہیں میچز 22 سے 17 اپریل 2024 تک ھونیگے

لاھور (دیس نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لاہور میں کھیلے جانے والے دو میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت کے بوتھ باکس آفس کا قیام  کر دیا گیا ھے لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل 2024 کو کھیلے جائیں گے جس کے لیے یہ باکس آفس لبرٹی کے داخلے کے قریب قائم کیا گیا ہے 22 اپریل سے 25 اپریل کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے ٹکٹوں کی قیمت وی ائی پی گیلری چھ ہزار روپے وی وی ائی پی انکلیوز چار ہزار روپے وی ائی پی ایک ہزار روپے پریمیم 800 روپے فرسٹ کلاس 500 روپے اور جنرل سیٹ ٹکٹ 300 روپے مقرر کی گئی ہے ادھر یاد رہے کہ ہفتہ 27 اپریل کو پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا جس کی ٹکٹ وی وی ائی پیز گیلری 7 ہزار روپے اور وی ائی پی انکلیوز پانچ ہزار روپے وی وی ائی پی 1300 روپے پریمیم 900 روپے فرسٹ کلاس 600 روپے اور جنرل ٹکٹ 300 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ کرکٹ کا شائقین مقرر کردہ باکس سے حاصل کر...
اہم خبریں, کھیل, مقامی خبریں

راولپنڈی پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی

راولپنڈی ( اے آر ساگر  دیس نیوز  آئی این پی) راولپنڈی پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچوں کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی اس مقصد کے لئے آر پی او بابر سرفراز الپا نے گزشتہ روزپاکستان اور نیوزی لینڈ پریکٹس سیشن کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر سمیت دیگر سینئر افسران آر پی او کے ہمراہ تھے ایس ایس پی آپریشنز نے آر پی او کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کے 5ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں آر پی اونے سٹیڈیم اور گردونواح میں پوائنٹ وائز سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی کرکٹ ٹیموں اورشائقین کے تحفظ کے لئے راولپنڈی پو...
کھیل, مقامی خبریں

جہلم بوڑا جنگل میں آل پاکستان سپر فور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ  ایم کے بدین کلب نے جیت لیا  کھیلوں کا انعقاد سے بچوں اور نوجوانوں کو منشیات ودیگر جرائم جیسی لعنتوں سے بچایا جا سکتا ہے  نواب ناصر خان سیال

جہلم (دیس نیوز)  آل پاکستان سپر فور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بوڑا جنگل جہلم  میں ھوا الفرید کلب ساہیوال بمقابلہ ایم کے دل کلب بدین کے فائنل میچ کو دیکھنے کیلیے لوگوں کا جم غفیر انعامات کی بارش جی ہاں پاکستان سپر فور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل الفرید کلب ساہیوال بمقابلہ ایم کے دل کلب بدین کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کو دیکھنے کوئٹہ سندھ ازاد کشمیر سمیت پورے پاکستان سے لوگ بڑی تعداد بوڑھا جنگل دینہ ضلع جہلم آئے میچ  کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا فائنل کے مہمان خصوصی فخر جھنگ والی بال  فیڈریشن کے صدر  نواب ناصر خان سیال اور شہزاد حسن چوہدری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاوالدین ماہر قانون دان نامور ادیب کالم نگار عزت رسول تھے دوران میچ دلچسپ مقابلہ ہوا اور لوگوں نے دل کھول کر انعامات کی بارش کی ٹورنامنٹ سیکرٹری چوہدری نائید اختر اور ان کے رفقاء کی جانب سے زبردست مہمان نوازی انتظامات اور ...