وفاق میں 169 ممبران والی سیاسی جماعت حکومت بنا سکے گی پیپلز پارٹی نون لیگ اور ازاد کامیاب امیدواروں میں سے کوئی بھی ابھی تک واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی
رپورٹ سید گلزار ساقی ۔دیس نیوز
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
سیاسی جماعتوں کو وفاق میں حکومت بنانے کے لیے 169 قومی اسمبلی کے ممبران کی حمایت اصل ہونی چاہیے قومی اسمبلی کی عمومی نشستیں 266 ہیں جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں شامل کر کے کل نشستیں 336 بنتی ہیں وفاق میں وہی سیاسی جماعت حکومت بنا سکے گی جس کے پاس سادہ اکثریت کم سے کم 134 نشستیں ہوں گی اور اس جماعت کو حکومت بنانے کے لیے مجموعی طور پر ایک 169 نشستوں کی کامیابی کی ضرورت ہوگی مذکورہ جماعت کو 134 جنرل نشستوں پر خواتین اور اقلیتوں کی 35 نشستیں ملیں گی جس کے بعد حکومت بنانے کے قابل ہوگی اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ نون اور ازاد امیدواران اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سے کون سی پارٹی ازاد امیدواروں کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنائے گی اس وقت کوئی بھی ایک جماعت نہیں ہے جو اکیلے بغیر اتحاد کے وفاق میں حکومت بنا سکے...